مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں آل مالیگاؤں پاور کنزیومر ایسوسی ایشن اور بنکر تنظیموں کی جانب سے مشترکہ طور پر اردو میڈیا سینٹر پر ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں تنظیموں کے ذمہ داران نے پاورلوم صنعت کے مسائل اور پرائیویٹ بجلی کمپنی کی من مانی کارروائی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر بنکر ساجد انصاری نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں کلکتہ پرائیویٹ بجلی کمپنی کو بجلی کا نظام اس لیے دیا گیا تھا کہ پہلے کی بنسبت بجلی کے نظام میں کچھ بہتری لائی جائے اور 24 گھنٹہ بجلی سپلائی بحال رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری بجلی ڈیارٹمنٹ کے وقت میں جو حادثات کبھی نظر نہیں آئے آج پرائیویٹ بجلی کمپنی کے آنے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ All Malegaon Power Consumers Associations
ساجد انصاری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ درجن سے زائد فیڈرورلوڈ ہے ان کو انڈرلوڈ کیا جائے اور وقت رہتے مینٹیننس کا کام کرلیا جائے جس سے کنزیومر کا نقصان کم سے کم ہو اور بجلی وبھاگ میں بڑھتے کرپشن کو روکا جاسکے۔ اس کے علاوہ کمپنی کی پالیسی کے مطابق سات دن کے اندر کمپلین درست کرنا ہے لیکن فالٹی بلو کی درستگی مہینوں اور برسوں نہیں کی جاتی اور فالٹی بلوں کی وصولی جبرن کی جاتی ہے۔ انہوں نے سخت الفاظ میں پرائیویٹ بجلی کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد مالیگاؤں شہر میں بجلی کے نظام کو درست نہیں کیا گیا تو بنکر تنظیموں کے عوامی سطح پر ایک بڑی تحریک چلائی جائے گی۔ All Malegaon Power Consumers Associations
ایک سوال کے جواب میں ساجد انصاری نے بتایا کہ پاورلوم صنعت اور بجلی کمپنی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مقامی سطح پر ایک سمیتی کا انعقاد کیا جائے۔ جس میں ایڈیشنل کلکٹر، پولیس محکمہ کے افیسران، پرانت آفیسر، تحصیلدار کے علاوہ رکن اسمبلی، سابق رکن اسمبلی اور تمام بنکر تنظیموں کے ذمہ داران کو شامل کیا جائے اور ہر مہینے ایک جائزہ میٹنگ لی جائے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو بنکروں اور تنظیموں کو بجلی کمپنی سے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 2023 تا 2028 کیلئے ٹیکسٹائل پالیسی کی ریاستی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے لیکن اس کمیٹی میں مالیگاؤں سے کس بھی نام کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Malegaon Corporation Building مالیگاؤں کارپوریشن کی عمارت بدعنوانیوں کا شکار