ETV Bharat / state

All India Muslim Majlis E Mashawrat مسلمانوں کی موجودہ صورتحال پر آل انڈیا مجلس مشاورت کا اجلاس

author img

By

Published : Jun 22, 2023, 2:19 PM IST

Updated : Jun 22, 2023, 5:42 PM IST

ضلع اورنگ آباد میں آل انڈیا مجلس مشاورت کی جانب سے ملک میں مسلمانوں کی موجودہ صورتحال پر خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ریاست کے مختلف اضلاع سے علمائے کرام اور دانشوروں نے دشرکت کی۔

مسلمانوں کی موجودہ صورتحال پر آل انڈیا مجلس مشاورت کا اجلاس

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع مجیدیہ ہال میں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کا خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ اس اجلاس کی صدارت روز نامہ اورنگ آباد ٹائمز کے مدیر اعلی شعیب خسرو نے کی۔ اس اجلاس میں نے آل انڈیا مجلس مشاورت کے سیکریٹری جنرل سید تحسین احمد نئی دہلی اور سیکریٹری شمس الضحیٰ دہلی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

چار گھنٹے تک چلے اس اجلاس میں مسلمانوں کی معاشی، تعلیمی، سیاسی، وہ ملی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں آزادی کے بعد سے آج تک مسلمانوں کو جن مسائل اور چیلنجز کا سامنا رہا، ان پر غور و خوص کیا گیا اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مجلس کے ذمہ داروں نے بتایا کہ مجلس کو پھر سے سرگرم عمل کیا جائے گا۔ ملک بھر میں اس کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ انہیں مقاصد کے تحت مجلس کے ذمہ داران ملک گیر دورہ کر رہے ہیں اورنگ آباد کا دورہ اسّی کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے آل انڈیا مُسلم مجلس مشاورت ملک کی مختلف ریاستوں کا دورہ کر رہی ہے۔ بہار کے مختلف اضلاع میں ضلع کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ اسی طرح ملک کے مختلف ریاستوں میں ریاستی اور ضلع سطح کی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہیں۔ آنے والی ماہ ستمبر میں سبھی ریاستوں اور اضلاع کے ممبران کی اور انڈیا کانفرنس دہلی میں منعقد کی جائیں گی۔ اس کانفرنس میں مجلس کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور جو بھی پالیسیاں بنائی جائیں گی وہ بھارت کے دستور کی روشنی میں بنائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Haj for Journalists حج پر لے جانے کے نام پر مرکزی حکومت کا صحافیوں کے ساتھ بھونڈا مذاق

مہاراشٹر میں مجلس کے ذمہ دار سرفراز آرزو نے کہا کہ مہاراشٹر میں ماضی میں مجلس کا دائرہ کار کافی محدود رہا۔ اب اس کو ریاست گیر سطح پر سرگرم کیا جائے گا اور قومی سطح پر مہاراشٹر کی نمائندگی کی جائے گی۔ آل انڈیا مُسلم مجلس مشاورت کے سیکریٹری شمس الضحی کا کہنا ہے ملک میں نفرت کی فضا ہموار کی جا رہی ہے اور ایک مخصوص طبقے کو حاشیے پر ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایسے ماحول میں ملک کے اکثریتی طبقہ کو ایک ساتھ لیکر کثرت میں وحدت کے تصور کو عام کرنے کے مقصد سے مجلس ملک گر سطح پر مہم چلائے گی۔

Last Updated : Jun 22, 2023, 5:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.