ETV Bharat / state

All India Jamiatul Quresh Meeting in Mumbai: 'حکومت قریش برادری کے ساتھ سوتیلا رویہ اپنا رہی ہے'

author img

By

Published : Jun 6, 2022, 6:41 PM IST

ممبئی میں آل انڈیا جمعیتہ القریش کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں قریش برادری کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں کسانوں جیسی سہولیات فراہم کی جائیں۔ All India Jamiatul Quresh Annual Meeting In Mumbai

All India Jamiatul Quresh Meeting
حکومت قریش برادری کے ساتھ سوتیلا رویہ اپنا رہی ہے

ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں آل انڈیا جمعیتہ القریش کے سالانہ اجلاس کے دوران فضل الرحمان قریشی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گوشت کا کاروبار بھارت بڑے پیمانے پر کر رہا ہے۔ سب سے زیادہ آمدنی کا یہ واحد ذریعه ہے ۔ لیکن جو سہولیات بھارتی حکومت کی جانب سے اس کے کاروباریوں کو ملنی چاہیے وہ نہیں مل رہی ہے۔ فضل الرحمان قریشی نے کہا کہ حکومت میٹ اکسپوٹر کے ساتھ سوتیلا رویہ اختیار کرتی ہے چونکہ قریش برادری کا اس کاروبار سے تعلق ہے اسلیے پریشنیاں ان کے حصے میں آتی ہے ۔ حکومت کو اس کے لیے کوئی خاطر خواہ نتیجہ نکلنا چاہیے جس سے انہیں راحت مل سکے اور قانون کے نام پر انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ ختم ہو ۔

آل انڈیا جمعیتہ القریش کے نائب صدر کے ڈاکٹر یوسف قریشی نے کہا کہ ملک میں کاشتکاروں کو جو درجہ دیا گیا ہے وہی درجہ گوشت کے کاروباریوں یعنی قریش جماعت کو دینا چاہیے کیونکہ یہ برادری بھی حلال طریقے سے رزق فراہم کرتی ہے۔ جدید دور میں حکومت کو چاہیے کہ مذبح خانہ تعمیر کریں۔ جو مارڈرن تکنیک سے آراستہ ہو لیکن ملک کے الگ الگ خطوں میں جو مذبح خانے ہیں ان بند کروایا جارہا ہے جس کی وجہ سے بے روزگاروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ جانوروں کی تجارت بھی پوری طرح سے ٹھپ پڑی ہے۔ یہ روزگار دینے کی حکومتی مہم کے برعکس ہے۔ یہ ایک سازش کے تحت کیا جارہا ہے جس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے ہمیں اس کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ حکومت کو بھی اس بارے میں سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزید پڑھیں: مالیگاؤں: قریش جماعت کے نمائندہ وفد کی ناسک رینج انسپکٹر جنرل آف پولیس سے ملاقات

زمیداروں نے کہا ہے کہ جو سیاسی پارٹی اس جماعت کی فلاح بہبود کی بات کرے گی یا ان کے مسائل حل کرے گی یہ جماعت انتخابات میں اسی کا ہی ساتھ دیں گی۔ ہر برس بڑے پیمانے پر پورے ملک میں موجود قریش برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر کاروباری اس اجلاس میں شامل ہوتے ہیں جو قریش برادری کے مسائل ان کی فلاح بہود کے بارے میں غور فکر کرتے ہیں اور ان کا حل نکالتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.