ETV Bharat / state

ALL india Imams Council آل انڈیا امام کونسل کے ریاستی صدر 48 گھنٹے کیلئے گھر میں نظر بند

مالیگاوں میں ناسک کرائم برانچ نے آل انڈیا امام کونسل کے ریاستی صدر اور پی ایف آئی کے کارکن کو گرفتار کر لیا۔ ان دونوں کو آج دوپہر چار بجے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے مولانا عرفان دولت ندوی اور محمد سعدین کو 48 گھنٹوں کے لیے نظر بند رکھنے کا حکم صادر کیا۔ ALL india Imams Council

آل انڈیا امام کونسل کے ریاستی صدر48 گھنٹے تک گھر میں نظر بند

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 3:33 PM IST

Updated : Sep 28, 2022, 9:42 PM IST

مالیگاوں: مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر سے آج ناسک کرائم برانچ نے آل انڈیا امام کونسل کے ریاستی صدر اور پی ایف آئی کے رکن کو گرفتار کرلیا۔ ان کی گرفتاری کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ کرائم برانچ نے دونوں کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں 48 گھنٹوں کے لئے نظربند رکھنے کا حکم دیا۔ ALL india Imams Council Maharashtra President Detain Court Sent House Arrest For 48 Hours

آل انڈیا امام کونسل کے ریاستی صدر48 گھنٹے کے لئے گھر میں نظر بند

تفصیلات کے مطابق آج صبح چار بجے کے درمیان ناسک کرائم برانچ نے آل انڈیا امام کونسل کے ریاستی صدر مولانا عرفان دولت ندوی اور پی ایف آئی کے رکن محمد سعدین کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔ ان پر پی ایف آئی کے متعلق اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام بتایا جارہا ہے۔ ان دونوں کو آج دوپہر چار بجے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج نے مولانا عرفان دولت ندوی اور محمد سعدین کو 48 گھنٹوں کے لئے نظر بند رکھنے کا حکم صادر کیا۔ واضح رہے کہ ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 151 کے تحت کارروائی کی گئی تھی۔

ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پولیس دباؤ بنانے کیلئے اس طرح کی کارروائی کو انجام دے رہی ہے۔ تاکہ مذکورہ معاملے سے متعلق کسی طرح کی کوئی میٹنگ یا تحریک نہ چلائی جاسکے۔

وہیں ایڈوکیٹ خلیل احمد نے اس کارروائی کو پولیس کی زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تاکہ کوئی اس معاملے میں کوئی مظاہرہ نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:PFI Ban For Five Years پی ایف آئی پر پانچ سال کے لئے پابندی عائد

جنتادل سیکولر کے جنرل سیکرٹری محمد مستقیم نے رات میں کی جانے والی پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائی سے شہر میں دہشت پھیل سکتی ہے اور پولیس انتظامیہ کی وجہ سے شہر کا ماحول خراب ہو سکتا ہے۔ ALL india Imams Council Maharashtra President Detain Court Sent House Arrest For 48 Hours

Last Updated : Sep 28, 2022, 9:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.