'مودی کی کالی چائے' کے عنوان سے شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کی گئی اور لوگوں میں کالی چائے تقسیم کی گئی۔
یہ احتجاج جمعہ کو دوپہر میں ضلع افسر کے سامنے کیا گیا اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا گیا۔
ضلع کانگریس کمیٹی ایس سی محکمہ اور سابق ودھان سبھا صدر انکش انل گاونڈے کی قیادت میں یہ انوکھا احتجاج کیا گیا۔
اس موقع پر میونسپل کارپوریشن میں حزب اختلاف کے رہنما ساجد خان پٹھان نے شہریت ترمیمی قانون کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔