اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما ناصر صدّیقی نے بتایا ہے کہ کہ پہلے شہر کے شاہ گنج علاقے میں ٹرک اسٹینڈ لگتا تھا لیکِن اسے منتقل کر کے دہلی گیٹ پر کیا گیا جس کے بعد یہ سبھی ڈرائیور اپنی گاڑیاں اسی اسٹینڈ پر کھڑے کر رہے ہیں لیکن کچھ دن پہلے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دہلی گیٹ علاقے میں راستے کی ایک جانب سے تار فینسنگ کی جا رہی ہے جو وقف بورڈ کی زمین ہے ۔وقف کی زمین پر ناجائز قبضے کی ایک کوشش ہے ۔AIMIN Leader And Workers Stop Municipal Corporation To Fencing To Waqf Property In Auarngabad
انہوں نے کہاکہ مجلس کے ذمہ داران کو پتہ چلا کہ وقف کی زمین پر اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن تار فینسنگ کر رہی ہے ویسے ہی مجلسِ کے کارکنان دہلی گیٹ پر پہنچے اور میونسپل کارپوریشن کی جانب سے فینسنگ کے کام کو روکوایا۔اس کے بعد سبھی کارکنان اورنگ آباد میں واقع اسٹیٹ وقف بورڈ کے صدر دفتر پہنچے اور واقف چیف ایگزیکٹیو آفیسر سے بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں:Maharashtra State Waqf Board مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیئرمین کی وقف ملازمین کے ساتھ میٹنگ
مجلس کی لیڈر ناصر صدیقی نے بتایا ہے کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ جتنی بھی وقف کی جائداد ہے۔وہ جس مقصد کے لئے دی گئی تھی وہ آج اس مقصد کے لئے استعمال نہیں ہو رہی ہے۔ آج ہمارے نوجوان روزی روٹی کے لئے دربدر بھٹک رہے ہیں۔ شہر میں کئی سارے ایسے مقامات ہے جہاں پر وقف کی جائیداد ہے لیکن وہاں پر ہزاروں روپئے دوسروں کما رہے ہیں۔
مجلس کے رہنما ناصر صدیقی نے وقف افسران سے اپیل کی ہے کہ وقف کی جتنی بھی زمینیں ہیں ان کو محفوظ کی جائے اگر آپ کو حکومت کی جانب سے کسی قسم کی مدد نہیں مل رہی ہے تو مجلس اتحاد المسلمین آپ کے ساتھ کھڑی ہے ۔ حکومت سے اس معاملے میں پیروی بھی کریں گے۔AIMIN Leader And Workers Stop Municipal Corporation To Fencing To Waqf Property In Auarngabad