ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ - مراٹھواڑہ کی ترقی کے لیے ہم سب ایک ساتھ

ریاست مہاراشٹر اورنگ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین نے انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کے لیے وزیر صنعت سبھاش دیسائی کو کالے جھنڈے دکھائے، اس موقع پر شیوسینا ایم ایل اے سنجئے شرساٹھ نے بھی ایم آئی ایم کی حمایت کا کی۔

AIMIM workers show black flags to Maha minister to oppose sports varsity in Pune
ایم آئی ایم نے اورنگ آباد میں بین الاقوامی یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ کیا
author img

By

Published : Aug 16, 2021, 8:32 PM IST

یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر اورنگ آباد میں ایم آئی ایم اور دیگر سیاسی پارٹیوں نے وزیر صنعت سبھاش دیسائی کو کالا جھنڈا دکھا کر ان کا بائیکاٹ کیا۔ اس موقع پر ڈیویژنل کمشنر آفس کے روبرو سخت پولیس بندوبست کے باوجود وزیر صنعت کے قافلہ کے سامنے آئی ایم کا ایک کارکن شیخ ندیم نے احتجاج درج کیا۔ پولیس نے فوری اسے ہٹالیا لیکن اس ہنگامے میں ایم آئی ایم کارکن زخمی ہوگئے۔ جسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ویڈیو

واضح رہے انٹر نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی کا قیام اورنگ آباد میں ہونے والا تھا لیکن سیاسی بالادستی کے سبب یونیورسٹی پونا منتقل کردی گئی۔ جس پر ایم آئی ایم نے احتجاج کیا اس احتجاج کی حمایت شیوسینا ایم ایل اے سنجئے شرساٹھ نے بھی کی۔

AIMIM workers show black flags to Maha minister to oppose sports varsity in Pune
اورنگ آباد میں اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ

شیو سینا رکن اسمبلی شرسٹھا نے کہا کہ شہریاں نے جو احتجاج میں کالے پرچم دکھائے ان کا مقصد غلط نہیں ہے۔ مراٹھواڑہ میں جو اسپورٹس یونیورسٹی قائم ہونی تھی جسے یہاں سے منتقل کیا گیا، یہ ناانصافی ہے، مراٹھواڑہ کی ترقی ہونی چاہیے، کابینہ میٹنگ کے موقعے پر ہم کل جماعتی وفد کی شکل میں وزیر اعلی سے اس مسئلے پر ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مراٹھواڑہ کی ترقی کے لیے ہم سب ایک ساتھ ہیں یونیورسٹی کے مطالبے کو ہماری پرزور حمایت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.