ETV Bharat / state

مالیگاؤں: موجودہ بجٹ پر اے آئی ایم آئی ایم کی سخت تنقید - ہیرا پورا سروے نمبر 117

مجلس اتحاد المسلمین کے شمالی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز نے گذشتہ روز ہونے والی میونسپل کارپوریشن کی آن لائن جنرل بورڈ میٹنگ میں قبرستان کی جگہ کے معاملے پر ناراضگی ظاہر کی۔

AIMIM strongly criticizes the current budget of Malegaon

author img

By

Published : Jul 31, 2021, 9:33 AM IST

مہاراشٹرا کے شہر مالیگاؤں میں واقع ہیرا پورا سروے نمبر 117 میں قبرستان کی جگہ کی رقم زمین مالک کو مونسپل کارپوریشن کی جانب سے نہیں ادا کی جارہی ہے۔ وہیں دوسری طرف سنگمیشور علاقے میں 40 عوامی بیت الخلا کی جگہ خریدنے کے لیے تجویز کو منظوری دے دی گئی۔

اس سلسلے میں مجلس اتحاد المسلمین کے شمالی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز نے گذشتہ روز ہونے والی میونسپل کارپوریشن کی آن لائن جنرل بورڈ میٹنگ میں قبرستان کی جگہ کے معاملے میں ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'کارپورپشن ہیرا پورے سروے نمبر 117 میں قبرستان کی جگہ کی خریدی کرے تاکہ مردوں کی تدفین کے لیے مسلمانان شہر کو سہولت مل سکے۔ لیکن جب ڈاکٹر خالد پرویز کے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو انہوں نے اس میٹنگ سے واک آؤٹ کرلیا تھا۔

اس تعلق سے ڈاکٹر خالد پرویز نے کارپوریشن برسراقتدار گروپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'کارپوریشن کا موجودہ بجٹ بندر بانٹ سے کم نہیں ہے۔ آنے والے انتخاب کے مدنظر برسراقتدار نے کسی ایک کارپوریٹر کو 80 لاکھ تک کا فنڈ دیا۔ جبکہ وہیں دوسری طرف ایک وارڈ کے چار کارپوریٹرز کا فنڈ ملا کر 80 لاکھ ہو رہا ہے۔'

مالیگاؤں: موجودہ بجٹ پر اے آئی ایم آئی ایم کی سخت تنقید

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں کارپوریشن کا آن لائن جنرل بورڈ اجلاس منعقد

انہوں نے کہا کہ 'شہر کے کئی علاقوں میں جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اس علاقوں میں بجٹ ہی نہیں دیا گیا اس لئے یہ بجٹ نہیں بندر بانٹ ہے۔ جس کے بعد انہوں نے بجٹ کے کوور پیج کو پھاڑ کر کچرے کے ڈبے میں ڈال دیا اور کہا کہ 'اس بجٹ سے شہر کی عوام کو کوئی فاٸدہ نہیں ہے۔'

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ 'میونسپل کارپوریشن کی آن لائن جنرل بورڈ میٹنگ میں بجٹ کے ایک ایک نکات پر بحث کرنے کا مطالبہ کیا لیکن ان کی آواز کو آن لائن جنرل بورڈ میٹنگ میں دبا دی گئی اور تمام تجویزیں کی منظوری دے دی گئی۔ جس کے بعد انہوں نے اپنے جمہوری حق کا استعمال کرتے ہوئے میٹنگ سے واک آؤٹ کرلیا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.