ممبئی: اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد انڈیا کی ممبئی میں ہونے والی میٹنگ میں 28 سیاسی پارٹیوں کی شرکت ہوگی لیکن مسلمانوں کی خیر خواہی کا دعویٰ کرنے والی پارٹی مجلس اتحادالمسلمین کا اب تک دور دور تک اس میٹنگ میں کوئی نمائندہ یا کوئی لیڈر نظر نہیں آیا۔ اس بارے میں شرد پوار سے جب سوال کیا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ اس بارے میں کانگریس جواب دیے گی اور اہم بات یہ ہے کہ ابھی بھی کئی پارٹیوں سے بات چیت چل رہی ہے ممکن ہے کہ اور بھی کئی سیاسی پارٹیاں اس میٹنگ میں شامل ہونگی۔
مجلس اتحادالمسلمین اور بھی کئی سیاسی پارٹیوں سے بات چیت چل رہی ہے اور مہا وکاس آ گھاڑی کے اندرونی فیصلے میں یہ طئے کیا جائے گا کہ کسی مدعو کیا جائے۔ یہ فیصلہ اکیلے نہیں لیا جاسکتا۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے مجلس اتحادالمسلمین کے ممبئی صدر فیاض احمد خان نے واضح کر دیا تھا کہ ہمیں اگر مدعو کیا جائیگا تو ضرور جائیں گے لیکن اب تک اُنہیں کوئی خط یہ کوئی جانکاری نہیں ملی۔
مزید پڑھیں: ممبئی میں آج سے اپوزیشن اتحاد انڈیا کا اجلاس
سنہ 2024 کے عام انتخابات کے پیش نظر اپوزیشن اتحاد تشکیل کو مضبوط کرنے کے لیے I.N.D.I.A. کی اگلی میٹنگ آج اور کل ممبئی میں ہونے جا رہی ہے۔ ادھو ٹھاکرے اس پروگرام کی میزبانی کریں گے، جس میں کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی بھی تعاون کریں گے۔ یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہوگی جو غیر I.N.D.I.A. زیر انتظام ریاست میں منظم ہورہی ہے۔ اس سے پہلے پٹنہ اور بنگلور میں دو اجلاس منعقد کیے جاچکے ہیں۔ اس اجلاس میں 28 سیاسی پارٹیوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس اجلاس میں کچھ اہم فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔