اورنگ آباد:مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں نیشنلسٹ کانگرس پارٹی کے کئی عہدیدار نے مجلس اتحات المسلمین میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ایک پروگرام کے دوران سابق این سی پی لیڈران نے ایم پی امتیاز جلیل کی صدارت میں منزل اس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس دوران ایم پی امتیاز جلیل نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے بہت سے لیڈر اور کارکنان مجلس میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہیں این سی پی کی حقیقت کا پتہ چل گیا ہے۔ این سی پی اب این ڈی اے کے زمرے میں چلی گئی ہے اسی لیے مختلف پارٹیوں کے لیڈران وہ کارکنان مجلس میں آرہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ایم پی امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیاں مختلف ہوسکتی ہے لیکن کانگریس اور این سی پی دونوں پارٹیوں کی بنیاد آر ایس ایس سے جڑی ہوئی ہے۔ این سی پی کے اجیت پوار کو نشانہ بناتے ہوئے ایم پی امتیاز علی نے کہا ہے کہ یہ وہی این سی پی لیڈر ہیں جو ہمیں بی جے پی کی بی ٹیم کہتے تھے لیکن آج یہ لوگ بی جے پی کی گود میں جا کر بیٹھ گئے ہیں۔اس سے اب ثابت ہو گیا ہے کہ یہ لوگ ٹیم اے اور ٹیم بی میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Ajit Pawar on Seat Sharing with BJP اجیت پوار کا سیٹوں کو لیکر بی جے پی سے معاہدہ
رکن پارلیمان امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ تمام نوجوان اپنی پارٹی کو آگے لے جانے کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں، لیکن ان کی پیٹھ پیچھے ان پر حملہ کیا گیا اور دوسری پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کیا گیا، یہی وجہ ہے کہ آج ریاست بھر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر اور کارکن مجلس اتحاد المسلمین میں شمولیت کر رہے ہیں۔