بہار اسمبلی الیکشن میں مجلس اتحاد المسلمین کو کتنی سیٹ ملتی ہے یہ بات اہمیت نہیں رکھتی ہے، بلکہ مجلس اتحاد المسلمین بہار کے سب سے پسماندہ علاقے سیمانچل کو دنیا کے سامنے لانے اور اس کی پسماندگی کو اجاگر کرنے میں کامیاب رہی۔
یہی وجہ ہے کہ دوسری پارٹیاں بھی اب سیمانچل کو خصوصی پیکج دینے کی بات کر رہی ہیں۔ اس بات کا اظہار مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کیا۔
مزید پڑھیں:
بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج: ای ٹی وی بھارت پر تازہ ترین اپڈیٹ
ان کا کہنا ہے کہ بہار اسمبلی الیکشن میں ان کی کارکردگی اطمینان بخش رہی۔ رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے امید ظاہر کی ہے کہ بہار میں دو سے تین سیٹوں پر مجلس اتحاد المسلمین کو جیت ملے گی۔