ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے بتایا کہ ' اورنگ آباد میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شاخ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اس وقت کے سیاسی رہنما اگر زور لگاتے تو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شاخ اورنگ آباد میں قائم ہو جاتی۔'
انہوں نے کہا کہ 'اورنگ آباد میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شاخ قائم کرنے کے لیے وہ خود علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے بات کریں گے۔'
امتیاز جلیل نے بتایا کہ 'جلد ہی مراٹھواڑہ میں اسکل مائناریٹی یونیورسٹی قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی جس سے مراٹھواڑہ کے طلبا کو ہر شعبے میں کام کرنے کی ٹریننگ دی جائے گی اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔'
امتیاز جلیل نے سول سروسز کلاسس کے لیے بہتر انفرااسٹرکچر پر زور دیا اور اس کے لیے ایم پی فنڈ بھی دینے کی خواہش ظاہر کی۔