اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ اور آس پاس کے علاقوں سے بڑی تعداد میں عازمین حج اور عمرہ کے لئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ودربھ، مراٹھواڑہ اور شمالی مہاراشٹر کے عازمین حج کے لئے ممبئی ہی واحد جگہ ہے،جہاں سے عمرہ کے لئے جانا پڑ رہا ہے۔اس سے عازمین کو کافی اخراجات اور مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے اور نگ آباد سے سعودی عرب کے لئے ہفتے میں ایک بار براہ راست فلائٹ سروس شروع کی جائے گی۔
رکن پارلمان امتیاز جلیل نے حج عمرہ ٹور آپریٹر کی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اورنگ آباد میں بنائے گئے حج ہاؤس کو عمرہ اور عازمین حج کے لئے مختص کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ اس کے لئے تجاویز بھی جلد پیش کی جائیں گی۔
رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے شہر کے صوبیداری گیسٹ ہاؤس میں حج وعمرہ پر جانے والے زائرین کی سہولت کے لئے اور ٹور آپریٹرس کے مسائل معلوم کئے جاسکیں ۔اس کی غرض سے میٹنگ میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر حج و عمرہ ٹور آپر یٹرس کی بڑی تعداد موجود تھی۔سبھی نے امتیاز جلیل کے سامنے عمرہ و حج کو جانے کے لئے سرکاری اور نجی مسائل سامنے رکھے۔
یہ بھی پڑھیں؛Officers Visit Jama Masjid In Mumbaiمرکزی ایجنسی کے 40 افسران پر مشتمل وفد نے جامع مسجد ممبئی کا دورہ کیا
امتیاز جلیل نے یقین دلایا کہ وہ حکومت اور متعلقہ دفاتر کے ساتھ تمام مسائل کے حل اور زیادہ سے زیادہ حاجیوں کو سہولیات حاصل کرنے کے لیے میٹنگ کریں گے۔ اس کے لئے سبھی کا تعاون درکار ہوگا۔اورنگ آباد سے ڈائریکٹ سعودی ہوائی جہاز کے لئے مرکزی وزیر جیوترادتیہ شندے سےمطالبہ کیا تھا۔ اورنگ آباد سے حج اور عمرہ کے زائرین کے لئے براہ راست پروازیں شروع کی جائیں۔