اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اور نگ آباد سمیت مختلف علاقوں سے سفر بیت اللہ کے لئے رقم اصولی جا رہی ہے۔اس کو لے عازمین حج پریشان ہیں۔عازمین حج نے اضافی رقم اصولی کو لے کر متعلقہ حکام سے کئی مرتبہ ملاقات کر چکے ہیں لیکن اب تک مثبت نتائج برآمد نہیں ہوئے ہیں۔ اسی سلسلے میں رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے مرکزی و ریاستی حکومت سے فوراً مثبت فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
رکن پارلہمان نے حج کمیٹی آف انڈیا کے سکریٹری یعقوب شیخہ سے ممبئی حج ہاوس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں امتیاز جلیل نے مرکزی وزیر اقلیتی امور اسمرتی ایرانی ،وزارت اقلیت کے سکریٹری،حج کمیٹی کے سکریٹری،وزیر اعلی ایکنا تھے شندے اور ریاستی وزیر اقلیت کے نام میمورنڈم پیش کیا۔ رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے اضافی فیس کے باعث عازمین حج کی تکالیف اور زائد رقم کی جلد ادائیگی کا نظم مشکل ہونے کا ذکر میمورنڈم میں تفصیل سے کیا اور ہوائی کمپنیوں کے کام کاج سے متعلق کئی سوالات اٹھائے۔
یہ بھی پڑھیں:International Flight from Aurangabad اورنگ آباد سے بین الاقوامی پرواز شروع کی جائے
مہاراشٹر کے اور نگ آباد اور ناگپور شہر ایسے ہیں جہاں عازمین حج کے ان مقامات سے اڑان بھرنا چاہتے ہیں انہیں فی کس 88 ہزار روپے اضافی خرچ کرنے کے لئے مجبور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے سوال پوچھا کہ آخر اتنا فرق کیوں؟ عازمین کی کوئی غلطی نہ ہونے کے باوجود انہیں اضافی فیس اصولی کی سزا کیوں دی جا رہی ہے؟ اورنگ آباد کے لئے بولی لگانے والی گوا بیئر جیسی ہوائی کمپنی نے اچانک دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دیا پھر کیا وجہ ہے کہ عازمین حج سے مزید رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔