اورنگ آباد: مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی اورنگ آباد کے دورے پر ہیں۔ اکبرالدین اویسی نے اورنگ آباد میں پن چکی پہنچ کر حضرت بابا شاہ مسافر اور پلنگ پوش کے مزارات پر حاضری دی اس کے علاوہ خلد آباد پہنچ کر حضرت زین الدین داؤد شیرازی المعروف بائیس خواجہ اور شہنشاہ ہند اورنگ زیب عالمگیر کے مزار پر حاضری دی۔ اکبرالدین اویسی نے اورنگزیب عالمگیر کے مزار پر چادر گل پیش کی اور دعائیں مانگیں۔ Akbaruddin Owaisi visited the Tomb of Aurangzeb Alamgir
- یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد: اکبرالدین اویسی نے بی بی کے علم کا دورہ کیا
اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل اور دیگر ایم آئی ایم لیڈران کثیر تعداد میں موجود تھے۔ خلد آباد میں بزرگان دین کے مزارات پر حاضری کے بعد اکبر الدین اویسی کا کارواں اورنگ آباد پہنچا۔ رکن پارلیمان امتیاز جلیل کا کہنا ہے 'اکبرالدین اویسی نے تعلیمی اداروں کا جال بچھانے کی جو پہل کی ہے سیاسی لیڈروں کو اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔' MP Syed Imtiaz Jaleel on Akbaruddin Owaisi