اورنگ آباد: اِس دوران ڈاکٹر عبدالغفار قادری کے اس اقدام کی ستائش کی جا رہی ہے اور سماجی کارکن نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں بھی ڈاکٹر عبدالغفار قادری اسی طرح بچوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
ایم آئی ایم کے مہاراشٹر کے ریاستی کارگزار صدر ڈاکٹر غفار قادری کی سالگرہ کے موقع پر اورنگ آباد شہر کی مسلم بستیوں میں فلاحی اور تعمیری پروگراموں کا انعقاد عمل میں آیا جس میں بلڈ ڈونیشن کیمپ ، اسکولی بچوں کے درمیان اسکول بیگ کی تقسیم اور میٹرک کامیاب کرنے والے ہونہار طلبا کو انعامات سے نوازا گیا ۔
ایک اسکولی تقریب میں ڈاکٹر غفار قادری نے شرکت کی اور بچوں سے خطاب کے دوران ایم آئی ایم لیڈر نے خود کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور متاثر کن انداز میں بچوں کو تلقین کی کہ کتابوں سے بہتر کوئی دوست نہیں اور تعلیم سے بڑا کوئی ہتھیار نہیں، اس موقع اسکولی طلبا کو اسکول بیگ تحفے کے طور پر تقسیم کیے گئے اورنگ آباد شہر میں ڈاکٹر عبدالغفار قادری کے اس اقدام کی ستائش کی جا رہی ہے اور سماجی کارکن نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے وقت میں بھی ڈاکٹر عبدالغفار قادری اسی طرح بچوں کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: Dua Foundation Aurangabad: اورنگ آباد میں خواتین کو خود کفیل بنانے کیلئے دعا فاؤنڈیشن کوشاں