اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں بائیک ریلی سے قبل مجلس اتحاد المسلمین کے اورنگ آباد دارالسلام میں پرچم کشائی کی گئی جس کے بعد مجلس کے رہنماؤں نے عوام سے خطاب بھی کیا ۔ ترنگا بائیک ریلی کا مقصد حب الوطنی کے جذبے کو پروان چڑھانا اور آپسی بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنا ہے، یہ ترنگا ریلی گزشتہ سات برسوں سے نکالی جارہی ہے، اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا کہ مسلمانوں کی وفاداری پر وہ لوگ انگلی اٹھارہے ہیں جن لوگوں کو نصف صدی تک ترنگے پرچم سے الرجی تھی، اس موقع پر ایم آئی ایم رہنما ڈاکٹر غفار قادری نے ملک کی آزادی میں مسلم مجاہدین آزادی کے کردار کو اجاگر کیا، ایم آئی ایم کی ترنگا ریلی میں نوجوانوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔
مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل کا نے کہا کہ ہم نے ترنگے جھنڈے کو صرف اپنے گھروں پر ہی نہیں لگایا کرتے بلکہ کہ یہ ہمارے دل میں ہے آر ایس ایس پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاں جن لوگوں نے 52 سال سے ترنگا جھنڈے کو ہاتھ نہیں لگایا تھا آج انہوں نے اپنے دفتر میں ترنگا جھنڈا لگایا ہے اور آج وہ ہمارے گھروں کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ کس نے ترنگا جھنڈا لگایا اور کس نے نہیں لگایا۔ ڈاکٹر عبدالغفار قادری نے عوام سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ملک کو آزاد کرانے میں مسلمانوں کا اہم رول رہا ہے اور بڑی تعداد میں مسلم رہنماؤں نے آزادی کے لیے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Cabinet مہاراشٹرا میں وزراء کو قلمدان تقسیم واحد مسلم وزیر عبدالستار کو ملی زراعت کی وزارت