ETV Bharat / state

Mahim Mela 2022 دو سال بعد ہوگا ماہم میلے کا انعقاد، پولیس کے سخت حفاظتی انتظامات - ممبئی اردو نیوز

ممبئی میں ماہم میلے کے آغاز کے سلسلہ میں ایڈیشنل پولیس کمشنر سینٹرل ریجن گیانیشور چوہان نے کہا کہ ہمارے لئے باعث افتخار ہے کہ بابا مخدوم شاہ کو پولیس کا بابا کہا جاتا ہے۔ Mahim prepares to welcome its famous annual Mela

دو سال بعد ہوگا ماہم میلے کا آغاز
دو سال بعد ہوگا ماہم میلے کا آغاز
author img

By

Published : Dec 5, 2022, 1:30 PM IST

ممبئی: عروس البلاد ممبئی کے ماہم ساحل سمندر پر واقع عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت مخدوم فقیہ علی مہائمؒی کا سالانہ میلہ کورونا کے دو سال بعد روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں پہلا صندل ممبئی پولیس کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے اس کے بعد میلہ کی تقریبات کا آغاز ہوتا ہے۔ اس کے لیے ممبئی پولیس نے تمام تر تیاریاں مکمل کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔ 8 دسمبر سے 17 دسمبر تک یہ میلہ جاری رہے گا ممبئی پولیس اور درگاہ کمیٹی نے اس سلسلے میں مشترکہ میٹنگ میں تمام نکات پر غور وخوض کر کے اس کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ممبئی میں کورونا کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد 600 برس قدیم میلہ شایان شان منعقد ہوگا ٹریفک قوانین سے لے کر دیگر سیکورٹی انتظامات مکمل کر نے کا دعویٰ ممبئی پولیس نے کیا ہے۔ Mahim prepares to welcome its famous annual Mela

ممبئی میں مخدوم بابا کو پولیس کا بابا بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ممبئی پولیس کو ان سے کافی انسیت و عقیدت ہے اس لئے پہلا صندل روایتی طور طریقوں کے ساتھ پولیس پیش کر تی ہے اس کے بعد آستانہ مخدوم پر صندل پیش کر نے کا سلسلہ دراز ہوجاتا ہے ممبئی و اطراف سے کل 500 سے زائد صندل کمیٹیاں آستانہ مخدوم پرصندل اور نذرانہ عقیدت پیش کرتی ہے اس کے پیش نظر پولیس نے یہا ں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔ ماہم درگاہ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے بتایا کہ کورونا کے پابندی سے نجات کے بعد دوسال بعد ماہم میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے اس میلہ کا مقصد آستانہ مخدوم میں پولیس کا نذرانہ عقیدت ہے انہوں نے کہا کہ مخدوم فقیہ علی مہائمیؒ کا یہ میلہ ہے اسے عرس سے منسوب کرنا غلط ہے۔ ہر سال پولیس گلہائے عقیدت پیش کر نے کیلئے آستانہ مخدوم پر سال کے آخر میں صندل پیش کرتی ہے اور روایتی سلامی دیتی ہے اس کے ساتھ ہی یا بابا مخدوم کے دھنوں پر پولیس کا ڈھول بجایا جاتا ہے جو کافی مقبول بھی ہے۔ Mahim Mela 2022

سہیل کھنڈوانی نے کہا کہ صندل کمیٹیوں کے ساتھ پولیس بھی صندل پیش کر تی ہے لیکن یہ فخر پولیس کو حاصل ہے کہ سب سے پہلا صندل انہیں کا پیش ہوتا ہے اس کے بعد دیگر صندل کمیٹیاں اپنا صندل پیش کرتی ہے یہ ایک قدیم روایت ہے انہوں نے کہا کہ صندل کمیٹیوں کو صندل پیش کر تے وقت درگاہ کا ادب و احترام کا خاص خیال رکھنا چاہئے ڈھول تاشے اور غیر شرعی امور سے اجتناب کرنا چاہئے کیونکہ اسلام میں یہ حرام ہے ایسے میں مخدوم بابا کو گلہائے عقیدت پیش کر نے کیلئے سادگی کے ساتھ صندل پیشی کو یقینی بنانا چاہئے انہوں نے صندل کمیٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نظم و نسق اور رہنمایانہ اصول کا خاص خیال رکھیں اور قانون کی خلا ف ورزی سے اجتناب کریں۔

انہوں نے کہا کہ میلہ کے دوران خرافات اور دیگر غیر شرعی امور سے نوجون گریز کریں ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے مورٹر سائیکل ریسنگ, بغیر ہیلمٹ, ٹریپل سیٹ موٹر سائیکل چلانے اور ہارن بجانے سے بھی اجتناب کریں چونکہ اس سے اسلام اور مسلمانوں کی شبیہ خراب ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ صندل کمیٹیاں اور مسلم نوجوان کسی کی دل آزاری سے گریز کرنے کے ساتھ قانون کی تابعداری کریں۔اسی کے ساتھ ممبئی کے ایڈیشنل پولیس کمشنر سینٹرل ریجن گیانیشور چوہان نے بھی نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی تابعداری کریں ہارن بجانے رش ڈرائیونگ اور میلہ میں خرافات سے بچیں اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہوگی اس کے ساتھ ہی پولیس شور شرابہ پر بھی نگرانی رکھے گی اور صوتی آلودگی کی خلاف ورزی پر کارروائی بھی یقینی ہوگی ۔ Mahim Mela 2022

سہیل کھنڈوانی نے کہا کہ ممبئی پولیس ہر سال کی طرح امسال بھی آستانہ مخدوم پر سلامی اور چادر پیش کریگی اس کے بعد میلہ کا آغاز ہوگا انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے باعث افتخار ہے کہ ممبئی کے مخدوم شاہ بابا کو پولیس کا بابا کہا جاتا ہے اس سوال پر کہ پولیس کے صندل پیش کرنے پر کسی شرپسند کو اعتراض ہے تو انہوں نے کہا کہ بابا مخدوم بین المذاہب بلا تفریق مذہب و ملت ہر ایک کے بابا ہے اور وہ بھائی چارگی اور قومی یکجہتی کا پیغام دیتے ہیں اس لئے اس پر کسی کو اعتراض کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا یہ صندل روایت کا ایک حصہ ہے اس روایت سے انکار نہیں کیا جاتا ہے یہی وہ مقام ہے جہاں بھائی چارگی کو فروغ ملتا ہے اور ہر کوئی آستانہ پر حاضری دیتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.