ETV Bharat / state

Maharashtra Political Crisis بی جے پی سے ہاتھ ملانے کے بعد اجیت پوار اور شرد پوار کی تیسری ملاقات

مہاراشٹر میں شیوسینا کے بعد این سی پی بھی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔ اجیت پوار نے شرد پوار سے الگ ہو کر بی جے پی سے ہاتھ ملا لیا ہے۔ اجیت پوار سمیت اُن کے آٹھ اراکین اسمبلی مہاراشٹر حکومت میں وزیر کے عہدہ پر فائز ہیں۔ شرد پوار کی اپیل کے بعد بھی باغی اراکین اسمبلی واپس آنے کو تیار نہیں ہیں۔

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 5:04 PM IST

Maharashtra Political Crisis
Maharashtra Political Crisis

ممبئی: ''نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اجیت پوار اور ان کی پارٹی کے نو ارکان اسمبلی نے مہاراشٹر حکومت میں شمولیت اختیار کرلی لیکن آنے والے وقت میں یہ سبھی لوگ شرد پوار کے ساتھ آئیں گے کیونکہ کچھ ہی مہینوں میں انتخابات ہیں اور یہ بغیر شرد پوار کے انتخابات میں جیت حاصل نہیں کر سکتے۔ این سی پی کے دو حصے وقتی طور پر ہوئے ہیں۔'' اس طرح کی بات چیت این سی پی کے ریاستی جنرل سیکرٹری مشتاق احمد نے کی۔

شرد پوار گروپ نے اجیت پوار گروپ کے خلاف وہپ بھی جاری کیا تھا جس کا کوئی خاص اثر نہیں ہوا۔ ان سب کے باوجود، اجیت پوار اپنے ہاتھ کی سرجری کے بعد اپنی چاچی پرتیبھا پوار (شرد پوار کی بیوی) سے ملنے سلور اوک گئے۔ اجیت پوار نے اس ملاقات کے بعد کہا تھا کہ سیاست الگ ہے اور خاندان الگ ہے۔ اس کے بعد اجیت پوار اور ان کے وزراء نے ہفتہ کو وائی بی چوان سینٹر میں شرد پوار سے ملاقات کی۔ انہوں نے شرد پوار سے معافی بھی مانگی تھی۔ انہوں نے شرد پوار سے تعاون اور آشیرواد بھی طلب کیا تھا۔ تاہم شرد پوار نے اجیت پوار اور ان کے وزراء کو کوئی جواب نہیں دیا۔ یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ اب آج ایک بار پھر اجیت پوار اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ شرد پوار سے ملنے پہنچے۔
اجیت پوار اور شرد پوار کی بغاوت کے بعد یہ تیسری ملاقات ہے۔ اس وقت شرد پوار وائی بی چوان سنٹر میں موجود نہیں تھے۔ وہ سلور اوک میں اپنے گھر پر موجود تھے۔ اجیت پوار اور اراکین اسمبلی کے وائی بی چوان سینٹر پہنچنے کی خبر کے بعد شرد پوار بھی وہاں پہنچ گئے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ ملاقات پہلے سے ترتیب دی گئی تھی؟ آج شرد پوار کی پارٹی کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی جانکاری سامنے آئی۔
اجیت پوار کی شرد پوار سے تیسری بار ملاقات کی خبر کے ساتھ ہی مہاراشٹر کی سیاست میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہو گیا ہے۔ لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال بار بار آ رہا ہے کہ جب شرد پوار نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کبھی بی جے پی کے ساتھ نہیں جائیں گے پھر اجیت پوار شرد پوار سے کیوں مل رہے ہیں؟ تاہم اگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو اجیت پوار سمیت آٹھ اراکین نے وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔ ان پر نااہلی کی تلوار لٹک رہی ہے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اجیت پوار تمام اراکین کے ساتھ ان سے ملنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Maharashtra Political Crisis شرد پوار ایک سیکولر لیڈر ہیں اور ان کے ساتھ سبھی لوگ ہیں
ملی جانکاری کے مطابق اجیت پوار، شرد پوار اور پرفل پٹیل کے درمیان ملاقات شروع ہوئی ہے۔ شرد پوار کے مطابق اراکین اسمبلی ان سے ملنے آئیں گے۔ اُنہیں اس بات کا علم نہیں تھا۔ اجیت پوار کے ساتھ ان کے تیس اراکین اسمبلی وائی بی چوان سینٹر پہنچ چکے ہیں۔ یہ ملاقات گزشتہ ایک گھنٹے سے شروع ہوئی ہے۔ اجیت پوار نے شرد پوار سے کہا ہے کہ وہ اراکین اسمبلی کی بات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.