ETV Bharat / state

ممبئی کا بوہرہ بازار پرانی روایتوں کی جانب گامزن

author img

By

Published : Sep 28, 2020, 8:23 PM IST

کورونا وائرس کا سب سے زیادہ اثر مہاراشٹر پر ہوا ہے جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں سختی برتی جارہی تھی اور تمام قسم کی سرگرمیاں مکمل طور پر بند کر دی گئی تھیں لیکن اب آہستہ آہستہ بازاروں کی رونقیں واپس لوٹ رہی ہیں۔

bohra bazar
bohra bazar

دارالحکومت ممبئی کا بوہر بازار کافی مشہور اور مصروف بازار کہلاتا ہے لیکن یہ بھی لاک ڈاؤن کے بعد سے مکمل طور بند تھا لیکن اب یہاں کاروبار شروع ہورہے ہیں۔

ممبئی کا بوہرہ بازار

حالانکہ اس بات سے انکار نہیں ہے کہ کاروبار پہلے کے جیسا ہی ہے لیکن راحت اس بات کی ہے کہ کم از کم کام دھندہ شروع ہوگیا۔

ممبئی کا بوہرہ بازار علاقے میں لاک ڈاؤن کے سبب مکمل طور پر خاموشی طاری تھی کیونکہ ممبئی کے متوسط طبقے کی سب سے اہم بازاریں یہیں ہیں۔

اس کے علاوہ روایتی بازاریں بھی یہیں لگتی ہیں، بوہرہ بازار کے اطراف میں چور بازار، بھنڈی بازار، دو ٹانکی، جے جے جنکشن۔ یہ سارے علاقے مسلم اکثریتی علاقے ہیں اور یہاں کا بازار ور کاروبار اسی طبقے پر منحصر ہے۔

اس مارکیٹ میں زیادہ تر تاجر و دکاندار بوہرہ فرقے کے ہیں اور طویل عرصے سے اس روایتی بازار کو برقرار رکھے ہوئے ہیں لیکن لاک ڈاؤن نے علاقے سمیت یہاں کے تاجروں اور دکانداروں کو گھر بیٹھنے پر مجبورکر دیا لیکن پھر سے یہ روایتی بازار اپنی پرانی آن بان کے ساتھ شروع ہو گیا ہے۔

حالانکہ ممبئی کے ہی مسلم اکثریتی علاقوں میں جو ہوٹلیں ہیں وہ بھی کُھل چکی ہیں۔ مغلئی خانوں کے شوقین فی الحال نہیں آ سکتے لیکن پارسل کی خدمات ان ہوٹلوں میں شروع کی گئی ہیں۔

ممبئی کے ناگپاڑہ، بھنڈی بازار، مینارہ مسجد اور نواب مسجد علاقوں میں کچھ ہوٹلوں میں پارسل کی خدمات مل سکتی ہیں جبکہ کچھ ہوٹل میں کھانا کھایا جاسکتا ہےلیکن اس دوران کورونا گائیڈ لائنز کو بھی ذہن میں رکھنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.