ETV Bharat / state

اورنگ آباد کے شاہین باغ میں ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن کا خطاب

author img

By

Published : Feb 5, 2020, 9:08 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:55 AM IST

دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے اخبار 'مُک نایک'  کو سو سال مکمل ہونے پر اورنگ آباد کے پی ای ایس کالج میں گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن اورنگ آباد کے مظاہرہ گاہ میں خطاب کرتے ہوئے

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے اخبار 'مُک نایک ' کے سو برس مکمل ہونے کے موقع پر اورنگ آباد کے شاہین باغ میں ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) کے ذریعے ہی ملک میں نیشنل رجسٹر آف سیٹیزنز (این آرسی) کا مقصد حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی'۔

ویڈیو: ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن کا خطاب

انھوں نے کہا کہ 'این پی آر میں دلت، مسلم اور قبائلیوں کے علاوہ حکومت سے سوال کرنے والے حکومت کے نشانے پر ہیں'۔

معروف قانون داں ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے ملک گیر احتجاج کی ستائش کی اور کہا کہ یہ ملک کے سیکولر کردار کی کامیابی کی علامت ہے۔

دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے اخبار مُک نایک کو سو سال مکمل ہونے پر اورنگ آباد کے پی ای ایس کالج میں گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں معروف قانون داں اور سماجی جہدکار ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کے سلسلے میں حکومت پر شدید نکتہ چینی کی، ساتھ ہی اورنگ آباد کے شاہین باغ کے طرز پر چل رہے مظاہرے کے مظاہرین سے خطاب کیا۔

پرشانت بھوشن نے شہریت (ترمیمی) قانون 2019 کو غیر دستوری قرار دیا۔

اپنی طویل ترین تقریر میں پرشانت بھوشن نے حکومت کی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کی اور اسے برائی کے محور سے تعبیر کیا ساتھ ہی ملک بھر میں جاری احتجاج کی لہر کو انقلاب کا پیش خیمہ قرار دیا۔

پرشانت بھوشن نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ عدم تشدد کی راہ اپنا کر جمہوری طرز پر اپنامقصد حاصل کرنے کے لیے کمربستہ ہوجائیں ۔

مزیدپڑھیں: بیدر: شاہین پرائمری اسکول پر مقدمے کے خلاف احتجاج

واضح رہے کہ دہلی کے شاہین باغ میں چل رہے لگاتار احتجاج کی حمایت میں اورنگ آباد میں آٹھ جنوری ہی سے احتجاج جاری ہے، سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان، خواتین اور طلبا وطالبات اس میں شرکت کررہے ہیں، لوگوں کا مانا ہے کہ اورنگ آباد کا شاہین باغ نوجوانوں کی ذہن سازی کا مرکز بن گیا ہے۔

Intro:این پی آر کے ذریعے ہی ملک میں این آرسی کا مقصد حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی، این پی آر میں دلت ، مسلم  اور قبائیلیوں کے علاوہ حکومت سے سوال کرنے والے نشانے پر ہونگے  ان خیالات کا اظہار معروف قانون داں ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے کیا وہ اورنگ آباد کےشاہین باغ میں خطاب کررہے تھے ، اس موقع پر پرشانت بھوشن نے ملک گیر احتجاج کی ستائش کی اور کہا کہ یہ  ملک کے سیکولر کردار کی کامیابی کی علامت ہے ۔ پیش ہے ایک
Body:وی او اول
 دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے اخبار’’ مُک نایک ‘‘کو سو سال مکمل ہونے پر اورنگ آباد کے پی ای ایس کالج میں گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد کیا گیا  اس تقریب میں  معروف قانون داں اور سماجی جہدکار ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے بھی شرکت کی اس موقع پر ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کو لیکر حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ، ساتھ ہی اورنگ آباد کے شاہین باغ پہنچ کر مظاہرین سے خطاب کیا، پرشانت بھوشن نے شہریت ترمیمی قانون غیر دستوری قرار دیا ۔

 بائٹ ۔۔۔۔۔۔۔  ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن ۔۔۔۔۔ معروف قانون داں، دہلی 

 وی او دوم
 اپنی طویل ترین تقریر میں پرشانت بھوشن نے  حکومت کی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کی اور اسے برائی کے محور سے تعبیر کیا ساتھ ہی  ملک بھر میں جاری احتجاج کی لہر کو انقلاب کا پیش خیمہ  قرار دیا، پرشانت بھوشن نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ عدم تشدد کی راہ اپنا کر جمہوری طرز پر اپنامقصد حاصل کرنے کے لیے کمربستہ ہوجائیں ۔

 بائٹ ۔۔۔۔۔۔۔  ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن ۔۔۔۔۔ معروف قانون داں، دہلی
Conclusion:دہلی کے شاہین باغ کی حمایت میں اورنگ آباد میں آٹھ جنوری سے احتجاج جاری ہے ، سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان ، خواتین اور طلبا وطالبات اس میں شرکت کررہے ہیں، اورنگ آباد کا شاہین باغ نوجوانوں کی ذہن سازی کا مرکز بن گیا ہے ۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.