ETV Bharat / state

Maharashtra Political Crisis: مہارشٹرا میں امن و ضبط کی برقراری کے لئے انتظامیہ چوکس

ممبئی شہر کے ڈی سی پی مسلسل شیوسینا کارکنان اور شاکھا پرمکھوں سے نظم ونسق اور امن وامان کی برقراری کی اپیل کر رہے ہیں،تو وہیں دوسری طرف شیو سینا کے باغی ارکان اسمبلی کو سیکورٹی بھی فراہم کی گئی ہے،ان کے مکانوں پر مرکز کی وائی پلس سیکورٹی کے ساتھ پولیس نے اضافی بندوبست بھی کئے گئے ہیں۔ Political Crisis Continues in Maharashtra

author img

By

Published : Jun 29, 2022, 12:54 PM IST

انتظامیہ چوکس
انتظامیہ چوکس

ریاست مہاراشٹر میں شیوسینکوں کے مشتعل ہونے اور شیوسینا اور ایکناتھ شندے کے حامیوں میں ٹکراؤ کے خدشہ کے پیش نظر ریاست بھر میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے جارہے ہیں،ریاست کے ڈی جی پی رجنیش سیٹھ نے بھی حالات سے نمٹنے کیلئے پولیس کو تیار رہنے کی ہدایت جاری کی ہے، انہوں نے اعلی افسران کو یہ ہدایت دی ہے کہ وہ حالات کے پیش نظر فیصلہ لینے کیلئے آزاد ہیں،ریاست کے تمام اضلاع میں سیکورٹی کا جائزہ بھی ڈی جی پی مہاراشٹر نے لیا ہے۔

Political Crisis Continues in Maharashtra

ممبئی شہر کے ڈی سی پی شیوسیناکارکنان اور شاکھا پرمکھوں سے نظم ونسق اور امن وامان کی برقراری کی اپیل کر رہے ہیں ،تو وہیں دوسری طرف شیو سینا کے باغی ارکان اسمبلی کو سیکورٹی بھی فراہم کی گئی ہے،ان کے مکانوں پر مرکز کی وائی پلس سیکورٹی کے ساتھپولیس نے اضافی بندوبست بھی کئے گئے ہیں۔

ممبئی شہر میں شیوسینکوں اور ایکناتھ شندے حامیوں کے درمین تصادم کے اکا دکا واقعات بھی رونما ہورہے ہیں، پولیس ان واقعات پرنظر رکھ رہی ہے، اور حالات پر قابو پانے کے لئے پُر عزم ہے، شہر میں شیوسینا شاکھا پرمکھوں اور عہدیداروں کیے فہرست بھی مرتب کی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی نظم و نسق کی برقراری کیلئے کئی مقامات پر شیوسینکوں کی احتیاطی طور پر گرفتار بھی کیا گیا ہے،اس کے علاوہ 149 نوٹس بھی جاری کی گئی ہے، اس کے ساتھ تشدد میں ملوث شیوسینکوں پر کیس بھی درج کیا جارہاہے۔

ممبئی کے مضافات کرلا علاقہ میں شیوسینا کے باغی رکن اسمبلی منگیش کڈالکر کے مکان پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، اس کے علاوہ ان کے گھر پر حملہ کر نے والے شیوسینکوں پر کیس درج کر کے انہیں حراست میں بھی لیا گیاہے، اس کے علاوہ کئی ایسے شیوسینکوں کو حراست میں لیا جارہا ہے جو شیوسینا کے احتجاج میں سرگرم عمل ہے، اور سڑکوں پر آکر احتجاج اور تشدد انجام دیئے تھے۔

مزید پڑھیں:Maharashtra Political Crisis: مہاراشٹر کے گورنر نے کل فلور ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا

ائیر پورٹ سے ودھان بھون کے راستوں پر بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کر نے پر غور و خوض کیاجارہا ہے، اس ضمن میں پولیس کمشنر سنجے پانڈے کی ایما پر جوائنٹ پولیس کمشنر نظم و نسق وشواس ناگر پاٹل حالات اور ائیر پورٹ کی سیکورٹی کا بھی جائزہ لے رہے ہیں، حفاظتی انتظامات میں سڑک کی سیکورٹی اور اراکین اسمبلی کی آمدورفت بھی شامل ہے، ائیر پورٹ پر آنے کے بعد باغی ارکان اسمبلی کو محفوظ رکھنا اور انہیں ان کے مقامات تک سڑکوں کے راستہ سے پہنچنا بھی پولیس کی ذمہ داری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.