شیوسینا میں بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماتوندکر کے لئے ایک اور بڑے کردار کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور جلد ہی انھیں شیوسینا مہیلا وبھاگ پرمکھ (خواتین ونگ چیف) کی ذمہ داری دی جانا متوقع ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو پارٹی میں شامل کیا جاسکے یہ باتیں پارٹی ذرائع نے آج دی ہے۔
ذرائع نے کہا ہی کہ ارمیلا کو پارٹی نے ریاستی قانون ساز کونسل کے لیے نامزد کیا ہے اور ان کی اس تقرری کے بعد وہ خواتین کے مسائل سنجیدہ طور پر حکومتی سطح پر حل کرنے میں موثر ثابت ھونگی۔
پارٹی ذرائع نے مزید کہا کہ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے پہلے ہی خواتین ونگ کی سربراہ کی حیثیت سے ارمیلا کی تقرری سے متعلق اپنا فیصلہ کر چکے ہیں۔ جلد ہی باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
ارمیلا ، جو خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے تحفظ کے معاملات پر کافی متحرک رہی ہے ، وہ خواتین تک پہنچنے اور پارٹی کی برہمن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔