ETV Bharat / state

وزیر اعلی کی موجودگی میں ارمیلا ماتونڈکر شیوسینا میں شامل - ارمیلا ماتونڈکر شیوسینا میں شامل

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے منگل کے روز شیو سینا میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

وزیر اعلی کی موجودگی میں ارمیلا ماتونڈکر شیوسینا میں شامل

author img

By

Published : Dec 1, 2020, 8:27 PM IST

فلم نگری کی مشہور زمانہ اداکارہ سے سیاستداں بننے والی ارمیلا ماتونڈکر منگل کے روز ماتو شری پہنچ کرشیوسینا کے پارٹی سربراہ اورریاستی وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں باقاعدہطور پر شیوسینا میں شامل ہوگئیں۔

اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر جب ادھوٹھاکرے کی رہائش گاہ ماتوشری پہنچی تو ان کا استقبال ادھو ٹھاکرے کی اہلیہ ریشمی ٹھاکرے نے کیا ۔اس کے بعدارمیلا کے ہاتھ میں شیوسینکوں کے ہاتھوں میں باندھا جانے والا اورینج کلر کا دھاگہ باندھا گیا اورانہیں پارٹی میں شامل کرلیا گیا۔

واضح رہے ارمیلا ماتونڈکر نے کانگریس کے ٹکٹ پر2019کا لوک سبھا الیکشن لڑا تھا۔لیکن اس الیکشن میں ہار کے بعد ارمیلا نے ممبئی کانگریس میں اندرونی خلفشار ہونے کی بات کو بنیاد بنا کر 5 ماہ قبل کانگریس پارٹی چھوڑ دی تھی۔ شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت نے ایک دن قبل ہی ٹویٹ کرکے تصدیق کی تھی کہ وہ منگل کو پارٹی میں شامل ہوں گی۔

ارمیلا نے بھی شیوسینا کے بانی بال ٹھاکرے کی تصویر کے سامنے ان کو خراج عقیدت بھی پیش کیا.اس سے قبل شیو سینا نے مہاوکاس آگھاڑی حکومت کی جانب سے ارمیلا کے نام سمیت 12 ناموں کی ایک فہرست قانون ساز کونسل میں نامزدگی کے لئے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو بھجوا دی۔ تب سے ارمیلا کے شیوسینا میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

ماضی قریب میں شیوسینا کے لئے بہت کارآمد ثابت ہوا تھا۔ دراصل جب کنگنا رناوت نے ممبئی کا موازنہ 'پاک مقبوضہ کشمیر' سے کیا ، اس وقت شیو سینا کی اتحادی کانگریس اور این سی پی سمیت مہا وکاس آگھاڑی خاموش تھے اس وقت ارمیلا نے کنگنا کے بیان پر کھل کر تنقید کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.