ETV Bharat / state

اداکار جونیئر محمود کینسر کے باعث زندگی کی جنگ ہار گئے - جونیئر محمود 67 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال

اداکار جونیئر محمود (نعیم سید) 67 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ معدے کے کینسر میں مبتلا تھے جس کی حال ہی میں تشخیص ہوئی تھی۔ وہ بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک معروف کامیڈین کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ ان کے انتقال سے فلمی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔

Junior Mahmood is no more
Junior Mahmood is no more
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 8, 2023, 9:27 AM IST

ممبئی: سینئر اداکار نعیم سید، جو جونیئر محمود کے نام سے مشہور ہیں، معدے کے کینسر میں مبتلا تھے۔ نعیم سید جمعہ کو ممبئی کے کھار میں واقع اپنے مکان میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 67 برس تھی۔ اداکار کے اہل خانہ نے ایک بیان میں ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ان کے اہل خانہ کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جونیئر محمود کا انتقال صبح 2 بجکر 15 منٹ پر اپنی رہائش گاہ پر ہوا۔ وہ معدے کے کینسر میں مبتلا تھے۔

جونیئر محمود کے بیٹے حسنین نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں ان کے چوتھے سٹیج کے معدے کے کینسر کے بارے میں 18 دن پہلے ہی معلوم ہوا۔ ہم انھیں ٹاٹا میموریل اسپتال لے گئے۔ وہاں کے ڈین نے ہمیں بتایا کہ اس مرحلے پر علاج اور کیموتھراپی بہت تکلیف دہ ہوگی۔ اسپتال نے مشورہ دیا کہ ہم گھر پر ان کا خیال رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار جونیئر محمود کینسرکا شکار، آخری اسٹیج میں داخل

جونیئر محمود نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1966 میں آئی فلم محبت میں بطور چائلڈ آرٹسٹ سے کیا۔ انہوں نے نونہال، کاروان، ہاتھی میرے ساتھی، میرا نام جوکر، سوہاگ رات، برہمچاری، کٹی پتنگ، ہرے راما ہرے کرشنا، گیت گاتا چل، ایماندار، باپ نمبری بیٹا دس نمبری، آج کا ارجن، گرودیو، چھوٹے جیسی فلموں میں اداکاری کی ہے۔ انھوں نے سرکار اور جدائی جیسی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اداکار نے کچھ وقت ٹیلی ویژن پر پیار کا درد ہے میٹھا میٹھا پیارا پیارا اور ایک رشتہ ساجھیداری کا جیسے شوز میں کام کیا۔ انہوں نے کئی مراٹھی فلمیں پروڈیوس اور ڈائریکٹ بھی کیں۔ مرحوم کامیڈی آئیکن محمود نے 1968 کی فلم سہاگ رات میں اسکرین اسپیس شیئر کرنے کے بعد نعیم سید کو اسکرین کا نام جونیئر محمود دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.