ETV Bharat / state

Abu Asim Azmi on Budget کیا حکومت مسلمانوں کی تاریخ مٹانا چاہتی ہے؟ ابو عاصم اعظمی - مسلم ریزرویشن

مہاراشٹر اسمبلی میں سماجوادی پارٹی کے رہنما و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے مسلمانوں کے روزگار اور ریزرویشن سے متعلق آواز اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ شیواجی مہاراج کی حکومت میں مسلمان کئی اعلی عہدوں پر فائز تھے، لیکن آج مسلمان سرکاری ملازمتوں میں صرف 3.5 فیصد ہی ہیں اور بجٹ میں بھی صرف 0.13 فیصد ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 15, 2023, 9:48 AM IST

کیا حکومت مسلمانوں کی تاریخ مٹانا چاہتی ہے۔۔۔؟ ابو عاصم اعظمی

ممبئی: سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے مہاراشٹر اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساوتری بائی پھلے کے نام پر پونے میں 50 کروڑ روپے کا ایک مجسمہ تعمیر کیا جا رہا ہے لیکن حکومت فاطمہ شیخ اور عثمان شیخ کو کیسے بھول گئی جن کا نام ساوتری بائی پھلے کے نام پر رکھا گیا ہے؟ کیا مہاراشٹر حکومت تاریخ کو مٹانا چاہتی ہے؟ کیا مسلمانوں نے اس ملک کے لیے کچھ نہیں کیا؟ میرا مطالبہ ہے کہ ساوتری بائی پھلے میموریل کے برابر فاطمہ شیخ اور عثمان شیخ کی یادگار تعمیر کی جائے۔

مہاراشٹر اسمبلی میں گذشتہ روز سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی علی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر مسلم کمانڈر تھے، لیکن آج سرکاری ملازمتوں میں صرف 3.5 فیصد ہی مسلمان ہیں۔ اقلیتوں کی آبادی 20 فیصد ہے لیکن ان کے لیے بجٹ صرف 0.13 فیصد ہے۔ ہائی کورٹ نے مسلمانوں کو تعلیم میں 5 فیصد ریزرویشن دینے کا مطالبہ کیا لیکن حکومت اسے دینے کو تیار نہیں ہے۔ شیواجی مہاراج نے مساجد اور درگاہوں، قبرستانوں کو زمین اور گرانٹ دی تھی، لیکن آج 20 اضلاع میں لینڈ جہاد کے نام پر بلڈر لابی کے تعاون سے مہاراشٹر میں روزانہ ہنگامہ آرائی کی جارہی ہے۔

سماجوادی پارٹی کے رہنما ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ ممبئی کے ملاڈ اور اوشیوارہ میں لگنے والی خوفناک آگ میں ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے جب کہ بہت سے لوگوں نے اپنے کاروبار کو آگ میں جلتے دیکھا۔ متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور اپنے دکھ درد میں شریک کیا۔ میرا مہاراشٹر حکومت سے مطالبہ ہے کہ ممبئی کی کچی بستیوں میں آگ لگنے کے حادثات کی تحقیقات کی جائیں اور ساتھ ہی متاثرہ خاندانوں میں سے ہر ایک خاندان کو 5 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے تاکہ لوگ اپنے گھر دوبارہ بسا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.