ETV Bharat / state

Abu Asim Azmi at Bhendi Bazaar ابو عاصم اعظمی بھنڈی بازار کے روایتی بازار پہنچے - Maha latest news

ممبئی کے بھنڈی بازار محمد علی روڈ کے روایتی بازار میں رمضان المبارک کے مہینے میں سیاسی، سماجی، فلمی ستارے یہاں آتے رہتے ہیں۔ وہیں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی بھی گزشتہ روز بھنڈی بازار پہنچے۔جہاں انہوں نے تاجروں سے ملاقات کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 19, 2023, 9:06 AM IST

Updated : Apr 19, 2023, 3:42 PM IST

ابو عاصم اعظمی بھنڈی بازار کے روایتی بازار پہنچے

ممبئی: ممبئی کے بھنڈی بازار کے روایتی بازار کا سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے دورہ کیا۔ ابو عاصم کا بچپن اسی علاقے میں گزرا ہے جس کی وجہ سے وہ ہر برس یہاں آتے ہیں یہاں کے لوگوں سے تاجروں سے ملاقات کرتے ہیں۔ ابو عاصم اعظمی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بازار صرف روایتی بازار ہی نہیں بلکہ گنگا جمنی تہذیب کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ اس بازار میں مذہب ذات پات کی یہ زنجیریں توڑ کر لوگ آتے ہیں اور یہاں کے مغلائی اور روایتی کھانا کھانے کے لئے گھنٹوں انتظار کرتے ہیں۔

ابو عاصم اعظمی نے مزید کہا کہ اس علاقے میں میرا بچپن گزرا ہے۔ اس بازار اور اس بازار وابستہ افراد میرے اپنے ہیں اس لئے میں ہر برس کی طرح اس برس بھی یہاں کے لوگوں سے ملاقات کے لئے اور اس بازار میں موجود تاجروں کے بنے پکوان کھانے کے لیے آتا ہوں یہ بازار ملک کا ایک ایسا بازار ہے کہ اگر کوئی بھی شخص ممبئی آئے اور اس بازار میں نہ آئے ایسا ہو ہی نہیں سکتا یہاں کی ثقافت یہاں کی تہذیب روایت جو ڈھائی سو برسوں پر محیط ہے۔ جسے دیکھنے اور جاننے کے لئے لوگ آتے ہیں۔ بھنڈی بازار مینارہ مسجد کی گلیوں میں ان دنوں افطار کے بعد تل رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی افطار سے سحری تک دور دراز سے لوگ آتے ہیں۔ کئی لوگ اس نیت سے یہاں آتے ہیں کہ افطار کرنے کے بعد رات بھر یہاں شاپنگ کرینگے اور پھر صبح سحری کرنے کے بعد مینارہ مسجد میں فجر کی نماز ادا کرکے اپنے گھر کو روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : Bhendi Bazaar During Ramadan ماہ رمضان کے دوران بھنڈی بازار میں رونقیں دوبالا

Last Updated : Apr 19, 2023, 3:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.