ETV Bharat / state

Abu Asim Azmi Questions Maharashtra Govt: ابوعاصم عاظمی کا مہاوکاس اگھاڑی سرکار سے سوال - Abu Asim Azmi criticized Maha Vikas Aghadi government

مہاوکاس اگھاڑی سرکار سیکولر ہے یا بی جے پی سرکار کے ہندوتوا کا نیا چہرہ ہے۔ ڈھائی برس گزر جانے کے بعد بھی مسلمانوں کے مسائل حل ہونا تو دور کی بات ہے، سرکار نے اس پر کوئی جواب تک نہیں دیا ہے اور نہ ہی مسائل کو حل کرنے کی سمت میں پہل کی ہے۔ Abu Asim Azmi questions to Maharashtra government

ابوعاصم عاظمی کا مہاوکاس اگھاڑی سرکار سے سوال
ابوعاصم عاظمی کا مہاوکاس اگھاڑی سرکار سے سوال
author img

By

Published : Jun 4, 2022, 11:09 PM IST

ممبئی: ممبئی مہاراشٹر کی مہاوکاس اگھاڑی سرکار سیکولر ہے یا پھر بی جے پی سرکار کے ہندوتوا کا نیا چہرہ ہے ڈھائی برس گزر جانے کے بعد بھی مسلمانوں کے مسائل حل تو دور کی بات سرکار نے اس پر کوئی جواب تک نہیں دیا ہے اور نہ ہی مسائل کے حل میں پیش قدمی کی ہے۔ مہاوکاس اگھاڑی کو کانگریس این سی پی اور سماجوادی پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں نے کامن منینم پروگرام مشترکہ پروگرام کے تحت حمایت دی تھی لیکن شیوسینا صرف ہندوتوا کے راگ الاپنے میں ہی اپنا وقت ضائع کر رہی ہے۔ مذکورہ الزام سماج وادی پارٹی کے صدر ابو عاصم اعظمی نے لگایا ہے۔ Abu Asim Azmi questions to Maharashtra government

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال میں پانچ فیصد سلم ریزرویشن ،حج کمیٹی، اردو اکیڈمی کی تشکیل، مسلم بستیوں کی ترقی اور دیگر مسائل حل نہیں کئے گئے ہیں، بارہا اسمبلی اجلاس میں آواز بلند کی گئی لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے، اس لئے ان پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اپنا موقف اور وضاحت پیش کریں۔

مزید پڑھیں:

ایس پی لیڈر ابوعاصم نے کہا کہ ریاستی سرکار سے بھیونڈی کے مسائل کو مقامی رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کئی مرتبہ سوال کئے اس سلسلہ میں خطوط ارسال کئے گئے لیکن خط و کتابت کے بعد بھی سرکار اس پر سنجیدہ نہیں ہے۔ مسلمانوں کےمسائل اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود پر سرکار نے ڈھائی سال میں کچھ نہیں کیا، پاورلوم کے مسئلہ اور سبسڈی پر بھی کوئی اقدام نہیں کیا گیا، اس کے ساتھ ہی ہمارے خط و کتابت پر بھی کارروائی نہیں کی گئی ہے اس لئے سماج وادی پارٹی کی درخواست ہےکہ سرکار کے قائد وزیر اعلی ادھوٹھاکرے اس پر اپنی وضاحت پیش کریں۔ مسلم مسائل سے سرکار مسلسل چشم پوشی کررہی ہے اور اس کے حل میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ بھی کیا جارہا ہے ۔

یو این آئی-

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.