ETV Bharat / state

'جانچ ایجنسیاں مرکزی حکومت کے اشارے پر کام کر رہی ہیں' - وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ

ممبئی میں سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ کسان مخالف قوانین کے خلاف سماج وادی پارٹی احتجاج کرے گی۔ بابری مسجد انہدامی کیس سے متعلق انہوں نے کہا کہ 'جج صاحبان بھی انسان ہیں بھگوان نہیں'۔

Abu Asim Azmi Press Conference About CBI Court Verdict and various issues
'مرکزی جانچ ایجنسیاں مودی اور شاہ کے تلوے چاٹ رہی ہیں'
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 5:26 PM IST

ملک کی جانچ ایجنسیوں کی جانچ کو لیکر رکن اسمبلی ابو عاصم نے کہا کہ یہ جانچ ایجنسیاں مودی اور شاہ کے اشارے پر کام کر رہی ہیں۔

'مرکزی جانچ ایجنسیاں مودی اور شاہ کے تلوے چاٹ رہی ہیں'

رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ممبئی میں مراٹھی پترکار سنگھ کے زیراہتمام منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد انہدامی کیس کا فیصلہ قانون کی نظر میں بھی درست نہیں ہے اور وہ اس فیصلے کے دن کو سیاہ دن کے طور پر مانتے ہیں۔

اعظمی نے کہا کہ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف بھی کافی سخت سست تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'جب سے بی جے پی برسر اقتدار ہے قانون کی حکمرانی ختم ہوگئی ہے اور یوپی جنگل راج میں تبدیل ہو گیا ہے۔ ملک کی معیشت تباہ و برباد ہو چکی ہے پورا ملک سرمایہ دارانہ نظام اڈانی اور امبانی کے قبضے اور غلامی کی طرف بڑھ رہا ہے اس لئے اس سرکار کو بے دخل کرنا ہوگا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے مسجد میں مورتی رکھنا، مسجد مسمار کرنا غلط قرار دیا تھا۔ عدالت عالیہ نے قانونی دائرہ میں فیصلہ کرنے کی دلیل دی تھی لیکن بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ امید تھی کہ بابری مسجد کو شہید کرنے والوں کو سزا ضرور ملے گی۔ سب نے یہ نعرہ سنا ہوگا 'ایک دھکا اور دو بابری مسجد توڑ دو'، 'رام للا ہم آئیں گے مندر وہیں بنائیں گے' عرصے سے گردش کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بال ٹھاکرے نے بھی بابری مسجد کی شہادت پر فخر کا اظہار کیا تھا اور اعتراف کیا تھا کہ میں اور میرے شیوسینکوں نے مسجد توڑی ہے۔ سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی بھی سبکدوشی کے بعد اب راجیہ سبھا میں مودی کے قدموں میں بیٹھ گئے۔ ہیمنت کرکرے نے مالیگاؤں بم دھماکہ میں محنت کرکے دائیں بازو کے شدت پسندوں کو سامنے لائے تھے جس کے بعد ہی سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجر اپادھیائے اور کرنل پروہت پر مقدمہ چلا لیکن اس حکومت کے دوران انہیں بھی چھوڑ دیا گیا۔ کل ہیمنت کرکر ے کی تفتیش کو غلط قرار دے کر انہیں بھی قصور وار قرار دیا جاسکتا ہے۔ انصاف ظالموں کی حمایت میں جائے تو پھر کون عدالت میں جائے گا؟ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے دستور کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

اعظمی نے کہا کہ 'آزادی اور تقسیم ہند سے قبل مولانا ابوالکلام آزاد نے کہا تھا کہ مسلمان اس ملک کا شہری ہے اور اس وطن عزیز میں ہی ہمیں رہنا ہے۔ مسلمانوں نے اس ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی دراندازی ہمارے ملک میں کافی بڑھ گئی ہے، کورونا سے معیشت تباہ ہو گئی ہے لیکن حکومت کی اس پر کوئی توجہ نہیں ہے۔ اصل ایشوز سے لوگوں کی توجہ ہٹائی جا رہی ہے۔

ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ جج صاحبان انسان ہیں بھگوان نہیں لیکن ان کے فیصلے پر کسی کو کچھ کہنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ فیصلہ ملک کی جمہوریت کی بقا کے لئے خطرہ ہے۔

ہاتھرس میں جو سانحہ ہوا انسانیت کے خلاف درندگی کا ایک ایسا مظہر ہے، جس سے ظاہر ہے کہ یوپی میں دلت اور مسلمان محفوظ نہیں۔ میں اٹھاولے اور پرکاش امبیڈکر کو متحد ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔ تمام جماعتیں متحد ہو جائیں کیونکہ دو گجراتیوں کے آنے سے ملک کی ترقی پر گہن لگ گیا ہے۔

اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری معراج صدیقی اور ایس پی کے ترجمان عبدالقادر چودھری بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.