ETV Bharat / state

قربانی کی اجازت کے لیے ابوعاصم اعظمی کی قیادت میں وفد کی اجیت پوارسے ملاقات - سماجوادی پارٹی کے رہنما و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی

عالمی وبا کے درمیان عیدالاضحی پر قربانی کی مشروط اجازت ملنے کے امکان اب اس لیے روشن ہو گئے ہیں کیونکہ نائب وزیر اعلی اجیت پوارنے کہاکہ 16 جولائی کو اس کا تصفیہ ممکن ہے۔

قربانی کی اجازت کے لیے ابوعاصم اعظمی کی قیادت میں وفد کی اجیت پوارسے ملاقات

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 10:25 PM IST

ایک اعلی سطحی میٹنگ میں قربانی کے متعلق اصول وضوابط اور دیگر مسائل پر نائب وزیر اعلی نے وزیر اعلی ادھوٹھاکرے سے تبادلہ خیال کر کے ان مسائل کے ازالہ کا یقین سماجوادی پارٹی کے رہنما و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی قیادت میں رکن اسمبلی رئیس شیخ اور مسلم نمائندہ وفد اور تنظیموں کے سربراہان مولانا خالد اشرف ۔ امن کمیٹی سربراہ فرید شیخ۔ یاسمین شیخ کو دلایا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ ۔ بی ایم سی کمشنر اقبال سنگھ اور نتین کھیر بھی اس میٹنگ میں شریک تھے ۔اس میٹنگ میں عید قرباں کی تیاریوں اور کورونا وائرس کے دوران شہر اورریاست میں مسلمانوں کو ان کے مذہبی فریضہ او ر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی اجازت کا پرزور مطالبہ کیا گیا۔

ابوعاصم اعظمی کی روز اول سے ہی عیدالاضحی کے لیے قربانی کی اجازت سے متعلق یہ محنت رنگ لائی ہے اور 16 جولائی کی میٹنگ کے اس ضمن میں مثبت فیصلہ اور حکمنامہ کی توقع اور روشن امکان ہے۔

ابوعاصم اعظمی کے ہمراہ وفد نے کئی اہم مسائل کو اجیت پوار کے گوش گزار کیے جس میں سی اے اے ۔این آر سی کے دوران مظاہرین پر داخل کیس کے ساتھ ممبئی باغ کے مظاہرین پر درج کیس واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا اس کے علاوہ تبلیغی جماعت پر درج سنگین دفعات کے کیس کو بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس پر نائب وزیر نے کہا کہ ان تمام مطالبات پر وزیر اعلی سے تبادلہ خیالات کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا ۔اس کے ساتھ ہی عید قرباں کے معاملہ میں 16 جولائی کو ایک اہم میٹنگ منعقدکر کے قربانی کی اجازت سے متعلق مسئلہ کا حل کیا جائے گا ۔

اس سے قبل بھی ابوعاصم اعظمی نے عید قرباں کے لیے دیونار مذبح میں جانوروں کی فروخت کی اجازت طلب کی تھی اس کے ساتھ ہی علاقوں میں بھی جانوروں کی فروخت کے لیے عارضی اجازت کا مطالبہ کیا تھا توقع ہے کہ 16 جولائی کو قربانی کی اجازت ملنی طے ہے اور سرکار جانوروں کی فروخت سے متعلق بھی کوئی حکمنامہ جاری کرے گی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.