ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں دو دیسی پستول کے ساتھ ایک نوجوان گرفتار

author img

By

Published : Dec 13, 2020, 7:04 AM IST

سوندگاؤں پھاٹہ کے پاس مالیگاؤں کے رہنے والے ملزم شیخ شبیر شیخ حبیب کے قبضہ سے 55 ہزار مالیت کی دو دیسی پستول ضبط کی گئی ہے۔

A youth arrested with two pistols in Malegaon
مالیگاؤں میں دو دیسی پستول کے ساتھ ایک نوجوان گرفتار

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں پوارواڑی پولس کو خفیہ اطلاع ملی کہ سوندگاؤں پھاٹہ کے پاس ایک نوجوان ہتھیار لے کر گھوم رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شیخ شبیر شیخ حبیب کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے دو دیسی پستول ضبط کی گئی ہیں۔ ان دونوں پستول کی مالیت تقریباً 55 ہزار بتائی جا رہی ہے ۔

اطلاع کے مطابق ملزم شیخ شبیر شیخ حبیب دونوں پستول کمر میں لگاکر عوامی مقام پر فروخت کرنے کی غرض سے گھوم رہا تھا۔ اس معاملہ میں پوارواڑی پولس نے ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔ ایڈیشنل ایس پی چندر كانت کھنڈوی نے معاملے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ضبط کی گئی دونوں دیسی پستول (کٹے) کی قیمت تقریباً 55 ہزار روپے ہے۔ پولس نے جاری ماہ میں اب تک تین دیسی پستول اور کئی ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

یہ پڑھیں:

مالیگاؤں میں چوری کی بڑھتی وارداتیں

مالیگاؤں: ایک لاکھ سے زائد کا گانجہ ضبط

واضح رہے کہ مقامی پولس اسٹیشنوں میں نئے افسران کے چارج سنبھالنے کے بعد غیر قانونی منشیات کی تجارت، چوری، قتل، فائرنگ وغیرہ معاملات میں پولس نے اپنی کاروائی تیز کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.