ETV Bharat / state

Ram Naumi Violence: کل جماعتی وفاق مہاراشٹر نے کراڑ پورہ تشدد معاملے میں پولیس کمشنرسے ملاقات کی - رام نومی تشدد

اورنگ آباد شہر میں کل جماعتی وفاق مہاراشٹر کے ایک وفد نے شہر پولیس کمشنر سے ملاقات کی،اور کراڑ پورہ علاقے میں ہوئے تشدد کے بعد مسلم نوجوانوں کی گرفتارِ کو لیکر سوال کیا اور پولیس کمشنرسے مطالبہ کیا گیا ہے، کہ رام نومی کی نیم شب کو شرپسندوں کی جانب سے نعرے بازی کرنے والے اور شہر کے حالات خراب کرنے والوں پر کاروائی کی جائے۔

:کل جماعتی وفاق مہاراشٹر نے کراڑ پورہ تشدد معاملے میں پولیس کمشنرسے ملاقات کی

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 5:43 PM IST

رام نومی کے موقع پر اورنگ آباد شہر کے حالات خراب کرنے کی سازش کا پتہ لگانے اور بے قصور نو جوانوں کی گرفتاریوں کو لےکر کل جماعتی وفاق مہاراشٹر کے ایک وفد نے ضیاء الدین صدیقی کی صدارت میں پولس کمشنر سے ملاقات کی اور میمورنڈم دیا۔

:کل جماعتی وفاق مہاراشٹر نے کراڑ پورہ تشدد معاملے میں پولیس کمشنرسے ملاقات کی

پولیس کمشنر سے ملاقات میں وفد نے مطالبہ کیا کہ جن فرقہ پرست طاقتیں شہر کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں اور جن کے سبب کراڑ پورہ کے حالات خراب ہوئے ہیں ان کی تفتیش کرنی چاہیے۔ وفد نے میمونڈم کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ 19 مارچ کو اورنگ آباد میں ٹی راجا، سریش چوہانکے نے مسلم سماج و اور نگ زیب عالمگیر کو گالی گلوچ کیا تھا۔

جبکہ دوسری جانب اورنگ زیب عالمگیر کی تصویر لیکر پر امن طریقے سے احتجاج کرنے پر دفعہ 153 و دیگر کئی دفعات کے تحت ایف آئی آردرج کی گئی گئی۔

حالانکہ بائیس مارچ کو جن خواتین نے لوگوں کو جمع کر کے اور نگ آباد کے نام کا بورڈ توڑ ا ہے ان پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ کراڑ پورہ معاملے میں جن فرقہ پرست لوگوں نے مسلم مخالف نعرہ بازی کی انھیں ابھی اب تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

مسجد اقصی مسرواڑی کے امام کو بلا کر تفتیش کی گئی منیر نامی شخص پولیس کی فائرنگ میں مارا گیا ، اس معاملے کی بھی تفتیش کر کے پولیس والے نے گولی چلائی،لوگوں نے گولی چلانے کا حکم دینے والے افسر پر تفتیش کا مطالبہ کیا۔ رام مندر کراڑ پورہ میں واقع ہے ہر سال رام نومی مسلمانوں کی موجودگی میں بڑے امن وامان کے ساتھ منائی جاتی تھی۔

مزید پڑھیں:Renaming of Aurangabad and Osmanabad اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے پر عوامی ردعمل

وفد نے کہا کہ بلاوجہ اور بغیر تفتیش کے نوجوانوں کی گرفتاریوں کو فوری روکا جائے، جن بے قصوروں ، اور مذہبی رہنماؤں کے نام ایف آئی آر میں شامل کیے گئے ہیں، انھیں حذف کیا جائے اور انھیں انصاف دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.