ETV Bharat / state

مالیگاؤں: عیدالاضحٰی کے پیش نظر ایک دن کی بکرا منڈی - ناسک کی سب سے بڑی بکرا مارکیٹ

اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کے بازار میں رونق نظر نہیں آئی۔ کووڈ 19 کے تحت جاری گائیڈ لائن کی وجہ سے بکرا منڈی میں تاجر اور گاہک دونوں برائے نام ہی نظر آرہے ہیں۔

A one-day goat market in view of Eid-ul-Adha in Malegaon
مالیگاؤں: عیدالاضحٰی کے پیش نظر ایک دن کی بکرا منڈی
author img

By

Published : Jul 10, 2021, 7:07 PM IST

مہاراشٹر کے ضلع ناسک کی سب سے بڑی بکرا مارکیٹ کہی جانے والی مالیگاؤں کی کاٹن مارکیٹ میں تاجر ایک دن کی بکرا منڈی لگاتے ہیں۔

مالیگاؤں: عیدالاضحٰی کے پیش نظر ایک دن کی بکرا منڈی

اس سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کے بازار میں رونق نظر نہیں آئی۔ کووڈ 19 کے تحت جاری گائیڈ لائن کی وجہ سے بکرا منڈی میں تاجر اور گاہک دونوں برائے نام ہی نظر آرہے ہیں۔

ناسک ضلع کے مالیگاؤں میں ہر برس عید الاضحٰی کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں قربانی کے مویشی فروخت کے لیے لائے جاتے ہیں لیکن امسال کورونا وبا کے سبب یہ تعداد صرف چند سو پر مشتمل ہوگئی ہے۔

A one-day goat market in view of Eid-ul-Adha in Malegaon
مالیگاؤں: عیدالاضحٰی کے پیش نظر ایک دن کی بکرا منڈی

گاہکوں کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے یہ سال بھی ویسا ہی گزر رہا ہے اور قربانی کے جانوروں کی اعلیٰ نسل بھی بکرا منڈی میں نظر نہیں آرہی ہے۔ اس سلسلے میں جو لوگ بکرا منڈی میں خرید و فروخت کے لئے آئے انہوں نے کافی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ریاستی حکومت کی جانب سے بڑھتی سختی اور معاشی مندی کو لوگوں نے بکرا منڈی میں کم کاروبار ہونے کی ایک اہم وجہ قرار دی۔اس کے برعکس بکروں کے تاجروں نے مقامی انتظامیہ سے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس تعلق سے مالیگاؤں کھاٹک جماعت کے صدر اشفاق کھاٹک نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مالیگاؤں کی کاٹن مارکیٹ میں صرف ایک دن کا بکرا منڈی لگایا جاتا ہے۔

ہر جمعہ کو صبح ساتھ بجے سے گیارہ بجے تک ہی یہ منڈی جاری رہتی ہے۔ اس کے بعد آنے والے جمعہ کو ہی بکرا منڈی بھرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس ایک دن کی بکرا منڈی میں الگ الگ علاقوں سے خاص طور پر دیہاتوں سے بکرا بیوپاری آتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

اشفاق کھاٹک نے بتایا کہ بکرا منڈی میں زیادہ فائدہ دیہاتوں سے آئے ہوئے بیوپاری کو ہوتا ہے۔ قربانی کے جانوروں کی خریدار و فروخت میں زیادہ منافع ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بکرا منڈی سے کارپوریشن انتظامیہ کو ہر سال لاکھوں روپے کا فائدہ حاصل ہوتا ہے لیکن تب بھی یہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.