ETV Bharat / state

Man Beaten Up موبائیل فون کی قسط ادا نہ کرنے پر نوجوان کی بری طرح پٹائی - Viral video of beating in Aurangabad

اورنگ آباد میں ایک نوجوان نے فائنانس پر موبائیل فون خریدا تھا لیکن وقت پر قسط ادا نہ کرنے پر فائنانس ایجنٹ اور اس کے ساتھیوں نے نوجوان کی بیچ راستے پر ہی بری طرح پٹائی کر دی. Man Beaten Up for Not Paying Installment of Mobile Phone

Viral video of beating in Aurangabad
موبائیل فون کی قسط ادا نہ کرنے پر نوجوان کی پٹائی
author img

By

Published : Dec 29, 2022, 2:44 PM IST

Updated : Dec 29, 2022, 2:50 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں پانچ تا چھ افراد ایک نوجوان کی بری طرح پٹائی کر رہے ہیں۔ متاثری نوجوان نے فائنانس پر موبائیل لیا تھا تاہم وقت پر قسط ادا نہ کرنے پر فائنانس کمپنی ایجنٹ اور اس کے ساتھیوں نے اس کی پٹائی کر دی۔ Viral Video of Beating in Aurangabad

تفصیلات کے مطابق شہر اورنگ آباد میں نجی فائنانس کمپنی سے قرض پر موبائیل فون لینا ایک شخص کو اس وقت مہنگا پڑ گیا جب فائنانس پر لیے گئے موبائل فون کی قسط وقت پر ادا نہ کرنے پر ریکوری ایجنٹ نے پانچ سے چھ دوستوں کے ساتھ مل کر موبائیل فون لینے والے نوجوان کی بری طرح پٹائی کر دی۔ مار پیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ یہ معاملہ شہر اورنگ آباد کے کناٹ پلیس کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فائنانس کمپنی کے ایجنٹ نے ایک نوجوان سے موبائل فون کی قسط ادا کرنے کی بات کی جس کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور قسط ادا نہ کرنے پر فائنانس کمپنی کے ایجنٹ نے نوجوان کے ساتھ بدسلوکی کی اور اپنے پانچ سے چھ دوستوں کو بلا کر بیچ راستے میں ہی فائنانس پر موبائیل لینے والے نوجوان اور اس کے بھائی کی پٹائی کر دی نوجوان کی پٹائی کر دی۔ اس مارپیٹ کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے پانچ سے چھ نوجوان دو لوگوں کی بے تحاشہ پٹائی کر رہے ہیں اس مارپیٹ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی سڈکو پولیس کناٹ پلیس پہنچ گئی لیکن جب تک پولیس پہنچی فائنانس کمپنی ایجنٹ اور اس کے ساتھی نوجوان فرار ہو چکے تھے تاہم اطلاع کے مطابق فائنانس کمپنی کے ایجنٹ کے خلاف تھانہ سڈکو میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔

مار پیٹ کا وائرل ویڈیو

Last Updated : Dec 29, 2022, 2:50 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.