مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل کلیان میں سرعام موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے چاقو سے حملہ کرکے ایک لڑکی کو شدید طور سے زخمی کردیا، جسکی علاج کے دوران موت ہوگئی ہے۔
سی سی ٹی وی کی مدد سے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کلیان شہر سے متصل الہاس نگر میں رہائش پذیر سنم کرتیا نامی ایک لڑکی کسی سے ملنے کلیان آئی ہوئی تھی۔
لڑکی اسکوٹی سے اے پی ایم سی مارکیٹ کے نزدیک پہنچی کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے لڑکی پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیءں۔
پولیس فورا حرکت میں آءی اور سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے محض چار گھنٹے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا مزید دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔