ETV Bharat / state

Labour Day 2023 اورنگ آباد میں یوم ِ مہاراشٹر اورعالمی یومِ مزدور کے موقع پر تقریب منعقد

یکم مئی کو اورنگ آباد میں یومِ مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ عالمی یومِ مزدور بھی منایا گیا۔ اس موقع پر اسکولز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا اور بچہ مزدوری کے مضر اثرات اور بچوں کے مستقبل کے تعلق سے بات کی گئی۔

author img

By

Published : May 4, 2023, 12:37 PM IST

Updated : May 4, 2023, 12:47 PM IST

عالمی یومِ مزدور کے موقع پر تقریب منعقد
عالمی یومِ مزدور کے موقع پر تقریب منعقد
اورنگ آباد میں یوم ِ مہاراشٹر اورعالمی یومِ مزدور کے موقع پر تقریب منعقد

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں یوم مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ عالمی یوم مزدور بھی منایا گیا، اس دوران ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے شہر کے اردو اسکول میں بچہ مزدوری سے متعلق امور پر روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پر اسکول کے بچوں کی جانب سے ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں اسکول کے طلباء کے ساتھ ان کے والدین بھی شامل تھے۔ یکم مئی کو مہاراشٹر کے دن کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی یوم مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے اور 12 جون کو بچوں کی مزدوری کے خلاف عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ الہدیٰ اردو اسکول اور یونک گائیڈنس سینٹر کے اشتراک سے طلبہ کی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران طلباء نے ہاتھوں میں چائلڈ لیبر کے خلاف پوسٹرز اٹھا کر عوام کو بچہ مزدوری کے تعلق سے واقف کرایا۔ ساتھ ہی نعرے لگائے گئے۔ پوسٹرز اور نعروں میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بچوں کو کام کے اوزار نہیں بلکہ کتابیں دی جائیں۔

اس دوران ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں رہنے والے بچے اسکول نہیں جاتے ہیں اور ان کے والدین انہیں کام پر بھیجتے ہیں، اسی روایت کو روکنے کے لیے ریڈنگ فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک مہم چلائی جارہی ہے جس میں شہر کے تمام اسکولوں میں بچہ مزدوری کے بارے میں بچوں کو آگاہ کیاجائیگا، ساتھ ہی یہ مہم یکم مئی سے 12 جون تک منایا جائے گا۔ اس مہیم میں ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے زمہ داروں کی جانب سے مختلف پروگرام بھی منعقد کیے جائین گے۔ جس میں پوسٹر پینٹنگ مقابلہ، مضمون نویسی اور تقریری مقابلہ بھی ہوں گے اور طلباء کو انعامات بھی دیے جائیں گے۔

اسکول کے طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ دیکھا جاتا ہے کہ کُچھ والدین بچوں اسکول بھیجنے کے بجائے کام پر بھیجتے ہیں اور ان کا مستقبل خراب کرتے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے۔ طلباء کے والدین کا کہنا ہے کہ یم مزدور کے موقع پر اسکول میں پروگرام منعقد کیا گیا جس میں والدین کو بھی بلایا گیا تھا،اس پروگرام میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی کہ مزدوری کی وجہ سے کس طرح طرح بچّے کا مستقبل خراب ہو سکتا ہے ساتھ ہی اسکول کی جانب سے مختلف محلوں میں بچہ مزدوری کے خلاف ریلی بھی نکالی گئی۔

ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جس طرح سے مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری شروع کی گئی تھی اسی طرح چائلڈ لیبر کے خلاف تحریک شروع کی گئی ہے اور شہر کے تمام اسکولز میں بچوں کو یہ بتانے کی کوشش کی جائے گی کہ بچہ مزدوری سے کچھ حاصل نہیں ہوتا بلکہ مستقبل خراب ہو جاتا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ تحریک 12 جون تک چلائی جائے گی۔ الہدیٰ اردو اسکول اور یونیک گائیڈنس سینٹر کے اشتراک سےطلبہ کی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی الہدیٰ اردو اسکول سے شروع ہوئی اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام محلہ لائبریری پر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کے دوران استعمال کیے گئے نعروں میں سے کچھ یہ تھے کہ "پھاوڑا نہ کدال ہوگی ہر ہاتھ میں کتاب ہوگی"

تقریب کے منتظم مرزا ابوالحسن علی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مزدوروں کے عالمی دن کی تاریخ کے بارے میں بتایا اور بچہ مزدوری کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اور آئین میں دیے گئے تحفظات کے بارے میں آگاہ کروایا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ طلباء کس طرح پوسٹر بنا کر، ڈرائنگ کرکے ، مضامین لکھ کر اور تقریریں کر کے مہم میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ہر حصہ لینے والے کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا، اور طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:Maharashtra Day Celebration یوم مہاراشٹر کے موقعے پر وزیر سندیپن بھومرے کے ہاتھوں پرچم کشائی

ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے آٹھویں سے دسویں جماعت کے ضرورت مند طلباء کے لیے اسکالر شپ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ چائلڈ لیبر کا مطلب یہ نہیں ہے کہ گھر کے کام میں والدین کا نہ ساتھ دیا جائے۔ ہر طالب علم کو گھر کے کام میں اپنے والدین کی مدد کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ طلباء کو ماحول کو بچانے کے لیے اور اپنی حفظان صحت اور اپنے اردگرد کی صفائی کا خیال رکھنا ہوگا۔
طلباء میں 200 کتابیں تقسیم کی گئیں اور نشاط ترنم نے شکریہ کے کلمات پیش کیے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں الہدیٰ اسکول اور اساتذہ شیخ منتجیب الدین سر اور نازیہ مس نے اہم کردار ادا کیا۔

Last Updated : May 4, 2023, 12:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.