ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں فل فلیش پاسپورٹ آفس کے قیام کی راہ ہموار ہوچکی ہے اور جلد ہی شہر میں پاسپورٹ آفس قائم ہو ہو جائے گی۔ اس بات کی اطلاع اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے دی۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران امتیاز جلیل نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 'اورنگ آباد شرڈی فور لین ہائی وے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہونے والا ہے اس سلسلے میں مرکزی وزیر نتن گڈکری سے بات چیت ہوچکی ہے۔'
اس پریس کانفرنس میں اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کئی مدعوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔