ETV Bharat / state

ممبئی: جماعت اسلامی کے وفد نے ریاستی وزیر اسلم شیخ سے ملاقات کی - مہاراشٹر کی خبریں

اسلم شیخ کو بیڈز، آکسیجن اور دوائیوں کے مریضوں کی مدد کے لئے زمین پر کام کرنے والے 25 افراد کی جماعت کی کوویڈ ٹاسک فورس کے بارے میں بھی بتایا گیا۔جماعت اسلامی ہند ممبئی اور دیگر جماعت اسلامی ہند کی ذیلی تنظیموں (ایس آئی او،یوتھ ونگ،ایم ایس ایس) کی جانب سے منظم کوشش کو کابینی وزیر اسلم شیخ نے بھرپور سراہا اور مستقبل میں اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

جماعت اسلامی کے وفد نے وزیر اسلم شیخ سے ملاقات کی

author img

By

Published : May 5, 2021, 10:57 AM IST

جماعت اسلامی ممبئی کے ایک وفد نے مہاراشٹر کے کابینی وزیر اسلم شیخ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں کووڈ بحران کے بارے میں مختلف امور اور جماعت اسلامی کی طرف سے اس سے نمٹنے کی کوششوں کے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسلم شیخ سے کرلا میں کوویڈ سنٹر کی اجازت کا مطالبہ کیا گیا جس کے لیے پچھلے کئی دنوں سے اجازت کے ضوابط حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس میں خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی تھی۔

لہٰذا انہوں نے اپنی جانب سے متعلقہ وارڈ آفیسر کو فون کیا اور اجازت کو حتمی بنانے کی یقین دہانی کروائی ۔ انہوں نے بستروں کی دستیابی میں ہم آہنگی کے لئے ممبئی کے تمام وارڈ افسران کے فون نمبرز بھی فراہم کیے۔

اسلم شیخ کو بستر ، آکسیجن اور دوائیوں کے مریضوں کی مدد کے لئے زمین پر کام کرنے والے 25 افراد کی جماعت کی کوویڈ ٹاسک فورس کے بارے میں بھی بتایا گیا۔جماعت اسلامی ہند ممبئی اور دیگر جماعت اسلامی ہند کی ذیلی تنظیموں (ایس آئی او،یوتھ ونگ،ایم ایس ایس) کی جانب سے منظم کوشش کو کابینی وزیر اسلم شیخ نے بھرپور سراہا اور مستقبل میں اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

جماعت اسلامی ہند ممبئی کے وفد میں شامل شاکر شیخ ( سکریٹری جماعت اسلامی ہند ممبئی)اشرف خان ( پی آر سیکریٹری جماعت اسلامی ہند ممبئی)رئیس شیخ (صدریوتھ ونگ ممبئی)،یوسف سارنگ ( سیکریٹری یوتھ ونگ ممبئی) موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.