ETV Bharat / state

Maharashtra State Waqf Board وقف کی اراضیات پر ائمہ و موذنین کی کالونی بسائی جائے: ونچت بہوجن اگاڑی - demand of Vinchat Bahujan Agadi

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ سے ونچت بہوجن اگاڑی کی جانب سے وقف بورڈ کی اراضیات پر ائمہ و موذنین اور دینی مدارس میں پڑھانے والے حفاظ و علماء کی کالونی بسائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

امام وہ موذنین کی کالونی
امام وہ موذنین کی کالونی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2023, 3:58 PM IST

Updated : Aug 27, 2023, 6:51 PM IST

ونچت بہوجن اگاڑی

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ونچت بہوجن آگاڑی کی جانب سے مساجد کے ائمہ و مؤذنین کے لیے کالونی بسائے جانے کا ریاستی وقف بورڈ سے مطالبہ کیا گیا۔ ونچت بہوجن اگاڑی کے شہر صدر جلیس احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ائمہ و موذنین اور جو دینی خدمت سے منسلک ہوتے ہیں ان کے لیے مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی اراضیات پر ائمہ و موذنین کالونی بسائی جائے۔ جلیس احمد نے کہا ہے کہ ائمہ و موذنین کالونی بسانے کا مقصد ہے کہ دینی خدمت انجام دینے کے لیے جو لوگ گاؤں دیہاتوں سے آتے ہیں اور انہیں شہر میں گھر نہیں ہوتا ہے اور اگر گھر مل بھی جاتا ہے تو گھروں کا کرایہ بہت زیادہ رہتا ہے اور ائمہ و موذنین کی تنخواہیں کم رہتی ہیں، ان لوگوں پر بچوں کی تعلیم، بیماری کا خرچہ اور دوسرے اخراجات بھی ہوتے ہیں جو ان کی تنخواہ میں ناکافی ہوتے ہیں۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ونچت بہجن اگاڑی کی جانب سے دینی خدمات انجام دینے والے لوگوں کو وقف بورڈ کی اراضیات پر گھر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

امام وہ موذنین کی کالونی
امام وہ موذنین کی کالونی

جلیس احمد کا کہنا ہے کہ اگر وقف بورڈ زمین دے دیتا ہے تو کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو ائمہ و موذنین کے گھر بنانے کا انتظام کر رہے ہیں۔ پچھلے تین سالوں سے ونچت بہوجن اگاڑی کی جانب سے ائمہ، موذنین اور دینی مدارس میں کام کرنے والے علماء و حفاظ کی جانب سے فارم بھر کر لیے جا رہے ہیں، اس فارم کو بھرنے کے بعد ان کا ادھار کارڈ بھی جوڑا جا رہا ہے۔ اب تک ونچت بہوجن اگاڑی کے ذمہ داران نے اورنگ آباد شہر کے 526 ائمہ، مؤذنین اور دینی مدارس میں تعلیم دینے والے افراد سے جمع کیا ہے، ساتھ ہی اس کا ایک پروپوزل بنا کر مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو بھی دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ میں جلد ہی ساٹھ آسامیاں بھری جائیں گی

ونچت کے ذمہ داران کو امید ہے کہ جلد ہی اس معاملے میں فیصلہ لیا جائے گا، ساتھ ہی پچھلے تین سالوں سے ونچت بہوجن اگاڑی کے ذمہ داران ریاستی حکومت سے اس معاملے میں نمائندگی بھی کر رہے ہیں، اور کئی مرتبہ مطالبات مکتوب روانہ کر چکے ہیں، اماموں و موذنین کی گھروں کے معاملے کو لے کر کئی ساری تنظیمیں بھی ونچت بہوجن اگاڑی کے ساتھ جڑ رہی ہے تاکہ دین کی تعلیم دینے والوں کو اپنا خود کا گھر نصیب ہو۔ جلیس احمد کا کہنا ہے کہ وقف بورڈ کی جگہ اللہ کی راہ میں دی جاتی ہے اور اگر اللہ کے دین کا کام کرنے والوں کو یہ جگہ نہیں دی گئی تو پھر کسے دی جائیں گی۔ اگر مہاراشٹر اسٹیٹ وقت بورڈ کی جانب سے ائمہ و مؤذنین کو وقف کی جگہ دی جاتی ہے تو اس کا اثر پورے ملک میں ہوگا اور دوسری جگہ بھی ونچیت بہوجن اگاڑی ائمہ و موذنین کے گھروں کے لیے کام کریں گے۔

Last Updated : Aug 27, 2023, 6:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.