ETV Bharat / state

مالیگاؤں: گستاخ رسول نرسنگھانند کے خلاف کیس درج - مشترکہ طور پر ایف آئی درج کی جائے

سنی جمیعتہ العلماء کے رکن حاجی یوسف الیاس نے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور محبت سے بڑھ کر ہمیں اور کوئی چیز منظور نہیں، نرسنگھانند کے خلاف مسلمانوں کے ملک گیر احتجاج کے ذریعے یہی پیغام دیا جارہا ہے۔

گستاخ رسول نرسنگھانند
گستاخ رسول نرسنگھانند
author img

By

Published : Apr 8, 2021, 9:26 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں رضا اکیڈمی کے ایک وفد نے گستاخ رسول نرسنگھانند کے معاملے میں ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی اور ڈی وائے ایس پی لتا دونڈے میڈم سے سٹی پولیس اسٹیشن پہنچ کر ملاقات کی اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارک میں گستاخی کرنے والے نرسنگھانند کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

گستاخ رسول نرسنگھانند
گستاخ رسول نرسنگھانند

اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے کہا کہ مذہبی جذبات مجروح کرنے والے اس سنگین معاملے میں شہر کی کئی تنظیموں نے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ مشترکہ طور پر ایف آئی درج کی جائے۔

وہیں ڈاکٹر رئیس احمد رضوی اور رضوی سلیم شہزاد نے کہا کہ یہ بہت بہتر فیصلہ ہے، اس گفتگو کے دوران دونوں اعلیٰ افسران نے وفد کو آزاد نگر پولیس اسٹیشن پہنچ کر ایف آئی آر درج کرنے کی صلاح دی جس کے مطابق یہ وفد آزاد نگر پولیس اسٹیشن پہنچا۔

دوپہر ساڑھے تین بجے ایف آئی آر درج کروانے کی کارروائی شروع کی گئی، اس موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کے رہنماء ڈاکٹر خالد پرویز اور مولانا عبداللہ کے علاوہ رضا اکیڈمی کے اراکین ڈاکٹر رئیس احمد رضوی، رضوی سلیم شہزاد، حافظ شریف احمد رضوی، نذیر احمد یادگار، حاجی بھائی رکشہ والے اور غلام فرید موجود رہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ایف آئی آر ڈاکٹر رئیس احمد رضوی (رضا اکیڈمی)، مولانا عبداللہ (مجلس اتحاد المسلمین) اور حاجی یوسف الیاس (سنی جمیعتہ العلماء) کی جانب سے مشترکہ طور پر درج کروائی گئی۔

اس تعلق سے ڈاکٹر رئیس احمد رضوی نے مالیگاؤں پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے ہم مسلسل ایڈیشنل ایس پی اور شہر ڈی وائے ایس پی کے رابطے میں رہے، ہمیں خوشی ہے کہ شہر کی مسلم تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور شہریوں کے پرزور مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی اور ڈی وائے ایس پی نے نرسنگھانند کے خلاف ایف آئی درج کرنے میں دلچسپی لی۔

ایم آئی ایم کے رہنماء ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارک میں توہین اور گستاخی کے ذریعے جو مذہبی منافرت پھیلانے کا کام نرسنگھانند کے ذریعے ہورہا ہے، اسے روکنے اور اس بدبخت کو قانون کے تحت سزا دلوانے کے لیے ہم آئندہ بھی سرگرم رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کا ہی دشمن نہیں بلکہ اس ملک کا بھی دشمن ہے۔

رضوی سلیم شہزاد نے کہا کہ ایف آئی آر درج کروانے کے بعد خاموش بیٹھنے کے بجائے اس گستاخ کے خلاف قانونی اقدامات کو آگے بڑھانے اور اسے گرفتار کروانے کے لیے رضا اکیڈمی شہر کے ممتاز وکلاء کی رہنمائی میں قانونی جدوجہد بھی کرتے رہے گے۔

سنی جمیعتہ العلماء کے حاجی یوسف الیاس نے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور محبت سے بڑھ کر ہمیں اور کوئی چیز منظور نہیں، نرسنگھانند کے خلاف مسلمانوں کے ملک گیر احتجاج کے ذریعے یہی پیغام دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص مذہبی منافرت پیدا کرکے پورے ملک کے امن وسکون کو برباد کرنے کی ناپاک سازش کر رہا ہے اسے فوراً گرفتار کرکے جیل میں بھیجا جائے اور قانون کے تحت سخت سزا دی جائے یہی ہمارا مطالبہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.