ETV Bharat / state

مراٹھواڑا میں کورونا کے 925 نئے معاملے

مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے 11 ہزار 921 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں اور 130 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

مراٹھواڑا میں کورونا کے 925 نئے معاملے
مراٹھواڑا میں کورونا کے 925 نئے معاملے
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 2:19 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں مراٹھواڑا علاقے کے آٹھ ضلعوں میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 925 نئے معاملے درج کیے گئے اور اس دوران وبا کی وجہ سے 36 لوگوں کی موت ہوگئی۔

افسروں نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ بھارتی نیوز ایجنسی کے ذریعہ ضلع ہیڈکوارٹروں سے جمع کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق اس علاقے کے آٹھ اضلاع میں کورونا سے سب سے بری طرح متاثر اورنگ آباد میں 181 نئے معاملے اور نو لوگوں کی موت ہوئی۔ وہیں لاتور میں 162نئے معاملے درج کئے گئے اور دس مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

ناندیڑ میں 154 نئے معاملے اور چار کی موت،عثمان آباد میں 110 نئے معاملے سامنے آئے اور تین کی موت ہوئی۔ اس کے علاوہ جالنا میں 78 نئے معاملے اور پانچ کی موت، بیڈ میں 171 نئے معاملے اور دو کی موت، پربھنی میں 56 نئے معاملے اور ایک کی موت اور ہنگولی میں 43 نئے معاملے درج کئے گئے اور دو مریضوں کی موت ہوئی۔

اس دوران مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے 11 ہزار 921 معاملے درج کئے گئے ہیں اور130 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں اب کورونا متاثرین کی تعداد 13.51لاکھ ہوچکی ہے، جس میں سے 10.49 لاکھ لوگ اس وبا سے نجات پاچکے ہیں۔ مہاراشٹر میں اس وقت کورونا کے 2.65لاکھ فعال معاملے ہیں جبکہ 35,751 لوگوں کی اس کی وجہ سے جان جا چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.