منگل کو بھیونڈی شہر کے کھنڈو پاڑہ علاقے میں ایک ہی خاندان کے کورونا سے متاثر آٹھ نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ تمام افراد ایک 35 سالہ کورونا سے متاثرہ شخص کے رابطے میں تھے۔ جو تھانے کے کلوا میں اس بیماری سے متاثر ہوا تھا۔
محکمہ صحت نے متاثرہ علاقوں میں سینیٹائزیشن اور دوسرے سبھی ضروری احتیاطی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ نئے مریضوں کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی اب شہر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 96 تک پہنچ گئی ہے۔
میونسپل کارپوریشن سے ملی اطلاع کے مطابق منگل کو شہر میں ملے کل 96 مریضوں میں سے تین کی موت ہوچکی ہے۔ کورونا سے ہلاک ہونے والوں میں ایک سالہ معصوم بھی شامل ہے ۔ 40 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور 53 پازیٹیو مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔
بھیونڈی کے دیہی علاقوں میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
دیہی علاقوں میں بھی کھارباؤ میں چار اور کون گاؤں میں تین نئے کورونا سے متاثر مریض ملے ہیں۔جس سے دیہی علاقوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 70 تک پہنچ چکی ہے۔جس میں ابھی تک 33 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور دو مریض کی موت کے علاوہ 35 مریضوں کا علاج جاری ہے۔