ملک بھر کی طرح مہاراشٹر میں بھی کورونا کیسز کی تعداد میں روز بروز کمی آرہی ہے۔ کیوں کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر کے خطۂ مراٹھواڑہ میں کووڈ 19 کے 2164 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 75 مریضوں کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع خطہ کے افسران نے جمعرات کو دی۔
جانکاری کے مطابق تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے دستیاب علاقہ کے آٹھ اضلاع میں سے لاتور میں سب سے زیادہ کورونا متاثر سامنے آئے ہیں، جہاں 250 نئے معاملے درج کیے گئے جب کہ 20 مریضوں کی موت ہوگئی۔
ضلع اورنگ آباد میں 318 نئے معاملے اور 17 افراد کی موت، بیڑ میں 703 نئے معاملے اور 11 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ہنگولی میں 33 نئے معاملے اور سات کی موت، عثمان آباد میں 305 نئے معاملے اور 06 اموات، ناندیڑ میں 212 نئے معاملے اور 05 اموات، جالنہ میں 212 نئے معاملے اور 5 ہلاکتیں اور ضلع پربھنی میں 130 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ پانچ متاثرہ افراد کی موت ہوگئی ہے۔
(یو این آئی)