گوا: کورونا کے 740 نئے معاملے - Increase in the case of Corona
گوا میں جمعہ کو کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) وبا کے 740 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 10متاثرین کی موت ہوگئی۔
گوا: کورونا کے 740 نئے معاملے، دس لوگوں کی موت
پنجی: گوا میں جمعہ کو کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) وبا کے 740 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 10متاثرین کی موت ہوگئی۔
ہیلتھ سروس ڈائرکٹوریٹ کی طرف سے جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق ریاست میں نئے معاملات کی تصدیق کے ساتھ ہی انفیکشن کا اعدادوشمار بڑھ کر 24,185 ہوگئی ہے۔ جبکہ مرنے والو ں کی تعداد 286 ہوگئی ہے۔
اسی مدت میں 511 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جسے ملاکر اب تک 18,576مریض صحت یاب ہوچکے ہیں وہیں فعال معاملات کی تعداد 5323 ہوگئی۔