مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے کل 701 نئے کیسزسامنے آئے اور تین مزید مریضوں کی موت ہوگئی۔
Corona Cases in Maharashtra
محکمہ صحت کی جانب سے پیر کو جاری کردہ بلیٹن کے مطابق نئے کیسز کے ساتھ ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد اب بڑھ کر 8110832 اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148288 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 1056 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے پاک افراد کی مجموعی تعداد 7956324 ہوگئی۔ ریاست میں صحت یابی کی شرح 98.08 فیصد اور شرح اموات 1.82 فیصد ہے۔
ریاست میں فی الحال 6220 ایکٹیو کیسز ہیں۔
مزید پڑھیں:Corona Cases in Maharashtra: مہاراشٹر میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ
یواین آئی