ETV Bharat / state

اورنگ آباد: دو ہفتوں میں ساٹھ ہزار افراد کو لگایا گیا کورونا کا ٹیکہ

اورنگ آباد میں پچھلے دو ہفتوں میں ساٹھ ہزار افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے مفت میں کورونا ویکسین مہم شروع کی گئی ہے۔

اورنگ آباد :دو ہفتوں میں ساٹھ ہزار افراد کو لگایا گیا کورونا کا ٹیکہ

author img

By

Published : Mar 19, 2021, 7:55 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے، اس حوالے سے انتظامیہ کی طرف سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اورنگ آباد شہر میں کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے کارپوریشن کی ٹیکہ اندازی مہم بھی شروع کی گئی اور اب اورنگ آباد میں پچھلے دو ہفتوں میں ساٹھ ہزار افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا۔ کورونا ویکسین لینے والوں میں پچانوے سال کے افراد بھی شامل ہیں۔

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے مفت میں کورونا ویکسین مہم شروع کی گئی ہے، اس مہم کے تحت ہزاروں افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے.

اورنگ آباد :دو ہفتوں میں ساٹھ ہزار افراد کو لگایا گیا کورونا کا ٹیکہ

کارپوریشن کے محکمہ ہیلتھ کی انچارج ڈاکٹر نیتا پاڈلکر کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین مہم کو بھرپور عوامی تعاون مل رہا ہے۔ پچھلے دو ہفتوں میں ساٹھ ہزار سے زائد افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ہمیں ابھی تک ویکسین کی کوئی شکایت بھی موصول نہیں ہوئی ہے۔ تمام لوگوں کی صحت بالکل اچھی ہے۔ ہم نے 93 سال کی عمر تک کے لوگوں کو بھی ویکسین لگوائی ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے معاملات کی مجموعی تعداد 60،000 سے تجاوز کرگئی، جسے دیکھتےہوئے اورنگ آباد ڈسٹرکٹ کلکٹر، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پولیس کمشنر نے 4 اپریل تک لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.