ETV Bharat / state

Old Woman Clears SSC Exam With Granddaughter: ساٹھ سالہ خاتون نے پوتی کے ساتھ ایس ایس سی امتحان پاس کیا - ہاجرہ بی کی کامیابی

تعلیم بالغاں اسکیم کے تحت میٹرک کا امتحان دینے والی خواتین کی کامیابی کا تناسب صد فیصد رہا۔ ایس ایس سی میں کامیاب خواتین میں سن رسیدہ خاتون ہاجرہ بی بھی شامل ہیں۔ ہاجرہ بی نے اپنی پوتی کے ساتھ میٹرک کا امتحان دیا اور کامیابی حاصل کی۔ 60 year old woman clears ssc exam with Granddaughter in aurangabad

ساٹھ سالہ خاتون نے پوتی کے ساتھ ایس ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 5:26 PM IST

Updated : Jun 24, 2022, 7:05 PM IST

اورنگ آباد: اورنگ آباد کے مضافاتی علاقے ہرسول گاؤں کی ساکن ہاجرہ بی کبھی اسکول نہیں گئیں، لیکن شادی کے بعد شوہر نے تعلیم کی ترغیب دلائی اور نتیجہ یہ ہوا کہ ہاجرہ بی نے اپنی پوتی کے ساتھ نہ صرف ایس ایس سی کا امتحان دیا بلکہ نمایاں نمبرات سے کامیابی بھی حاصل کی۔ ہاجرہ بی مستقبل میں ملازمت کرنا چاہتی ہیں۔

60 year old woman clears ssc exam with Granddaughter in aurangabad
ساٹھ سالہ خاتون نے پوتی کے ساتھ ایس ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی

مجبوری اور محرومی انسان کو سخت فیصلے کرنے پر اکساتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ہاجرہ بی کے ساتھ ہوا۔ ان کی سہیلیوں نے تعلیم کی اہمیت کا احساس دلایا اور کچھ کرگزرنے کے جذبے نے ہاجرہ بی کو تعلیم بالغاں اسکول کا راستہ دکھایا۔ حالانکہ ہاجرہ بی کو اللہ کے کرم سے کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔ بھرا پورا خاندان، ناتے نواسیاں اور سب کچھ ہیں، گھریلوں کاموں کے علاوہ کھیتی باڑی میں بھی ان کی دلچسپی ہے۔ ان سب کے باوجود ہاجرہ بی نے حصول تعلیم کو زندگی کا مقصد بنایا۔

اپنی پوتی کے ساتھ ہاجرہ بی کی کامیابی کی یہ خوشی شاید پوری نہیں ہوپاتی اگر اورنگ آباد میں تعلیم نسواں ادارے کی سہولت نہ ہوتی، اورنگ آباد میں خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا یہ واحد اسکول ہے۔ اسی اسکول سے ہاجرہ بی نے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ اس سال خواتین کے اس اسکول کا نتیجہ صد فیصد رہا۔ اسکول کی پرنسپل کا کہنا ہے کہ اس سال چوالیس خواتین نے دسویں کے امتحانات کے لیے فارم بھرا تھا جن میں سے تین خواتین نے امتحان میں شرکت ہی نہیں کی لیکن اکتالیس خواتین نے دسویں کا امتحان دیا تھا جن میں سب خواتین پاس ہوگئی ہیں۔ ان اکتالیس خواتین میں سے دس خواتین ڈسٹنگشن سے، پچیس خواتین اول درجے سے اور چھ خواتین دوّم درجہ سے پاس ہوئی ہیں۔

ساٹھ سال کی عمر میں میٹرک میں کامیابی حاصل کرکے ہاجرہ بی نے عملی طور پر ثابت کردیا کہ سیکھنے اور سکھانے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ انسان اگر عزم کرلے تو کامیابی اس کے قدم چومتی ہے۔ ہاجرہ بی کی کامیابی، ہمارے معاشرے کے ان نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے جو یہ کہتے ہیں کہ تعلیم سے کچھ نہیں ہوتا، مثبت سوچ ہوگی تو معاشرے میں انقلاب برپا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Hijab Girl Tops Karnataka Exam: کرناٹک کی باحجاب طالبہ الہام نے بارہویں میں دوسرا مقام حاصل کیا

Women are Taking SSC Exams in Aurangabad: تعلیم بالغان کا ادارہ خواتین کے خوابوں میں رنگ بھر رہا ہے

Hafiz Quran From Mumbai Madrassa Clear SSC Exam: مدرسہ کے بائیس طلباء ایس ایس سی امتحانات میں کامیاب

Last Updated : Jun 24, 2022, 7:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.