ETV Bharat / state

بھیونڈی سے اترپردیش جانے والے 60 مزدور پولیس حراست میں

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں لاک ڈاون سے پریشان مزدور اپنے آبائی وطن پیدل اور مالبردار ٹرک اور کنٹینر سے ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 7:05 PM IST

بھیونڈی سے اترپردیش جارہے 60 مزدور پولیس حراست میں

بھیونڈی شہر اور مضافات سے کچھ مزدور رات کی تاریکی میں ممبئی ناسک شاہراہ سے پیدل اپنے آبائی وطن کوچ کررہے ہیں جبکہ کچھ مالبردار ٹرک اور کنٹینر کے ذریعے منھ مانگا کرایہ دے کر اترپردیش سمیت دیگر ریاست جانے پر مجبور ہے۔

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھیونڈی شہر کے نوی بستی لکڑا بازار سے ایک مالبردار کنٹینر سے اترپردیش کے بستی اور سدھارتھ نگر مزدوروں کو لیکر جانے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس ٹیم نے دیر رات ٹیمگھر پائپ لائن کے پاس جب کنٹینر روک کر اس کی تلاشی لی تو اس پر کل 60 مزدور سوار تھے۔

ٹیم نے دیر رات ٹیمگھر پائپ لائن کے پاس جب کنٹینر روک کر اس کی تلاشی لی تو اس پر کل 60 مزدور سوار تھے۔یہ مزدور اترپردیش کے بستی اور سدھارتھ نگر کے ہیں۔

سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اس کنٹینر میں سوار سبھی مرد مزدوروں کے درمیان ایک خاتون اپنے دو معصوم بچوں کو لیکر سوار تھی پوری طرح پیک اس کنٹینر میں سوار 60 مزدوروں کو دیکھ پولیس کے ہوش اڑ گئے۔

پولیس نے کنٹینر ڈرائیور اور مالک کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

پاورلوم مزدور اکثریتی شہر بھیونڈی میں کاروباری سرگرمیاں گزشتہ ایک ماہ سے لاک ڈاون کے سبب مکمل طور سے بند ہے۔

بھیونڈی میں یومیہ اجرت کرنے والے مزدور ایک وقت کے کھانے کے لیے پریشان ہیں۔ حکومت ہجرت کرنے والے مزدوروں کو روکنے اور معقول انتظامات کا دعویٰ کررہی ہے مگر زمینی حقیقت یہ ہے کہ ابھی تک ان مزدوروں کو حکومت کی جانب سے کوئی راحت نہیں مل پارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.