ETV Bharat / state

زہریلا کھانا کھانے سے مدرسے کی 60 طالبات بیمار - اورنگ آباد

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے مدرسہ رابعہ بصری للبنات کی 60 سے زائد طالبات کی طبیعت دعوت میں کھانا کھانے کے بعد خراب ہوگئی۔ ایک طالبہ کی حالت ابتر ہے۔

زہریلا کھانا کھانے سے مدرسے کی 60 طالبات بیمار
author img

By

Published : Mar 27, 2019, 12:08 AM IST

مدرسے کی تمام طالبات کو ایک دعوت میں لے جایا گیا تھا جہاں کھانا کھانے کے بعد واپسی کے دوران ان کی حالت بگڑنے لگی۔

زہریلا کھانا کھانے سے مدرسے کی 60 طالبات بیمار

حالت اتنی خراب ہوگئی کہ ان کا دم گھٹنے لگا اور متلی و قئے آنا شروع ہوگئی جس کے بعد انھیں گھاٹی دواخانے میں داخل کیا گیا۔

فی الحال ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ابھی ایک طالبہ کی حالت نازک ہے اور بقیہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ مدرسہ رابعہ بصری للبنات ضلع اورنگ آباد کے پڑے گاؤں میں واقع ہے۔

معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.