ریاست مہراشٹرا کے ضلع اورنگ آباد شہر میں ریمڈیسیور انجکشن کی کالا بازاری اور انجیکشن چوری کے معاملوں میں اِضافہ ہو رہا ہے۔
اورنگ آباد مہا نگر پالیکا کے کووڈ کیئر سنٹر میلٹرون کے دوائی اسٹور سے 48 ریمڈیسیور انجکشن کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے، ان 48 انجکشن کی قیمت 31 ہزار کے قریب بتائی جارہی ہے۔
اورنگ آباد کے میلٹرون کووڈ کیئر سنٹر میں 31 ہزار روپئے مالیات کے 48 ریمڈیسیور انجیکشن غائب ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس پر اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نیتا پڈالکر نے کہا ہے کہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کو میلٹرون سنٹر کے دوائی کے گودام سے انجیکشن کی چوری ہونے کی خبر ملی ہے ریمڈ سیویر انجیکشن چوری معاملے میں ایک ڈاکٹر کے علاوہ چار دیگر افراد کو نوٹس دیا گیا ہے۔
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کمشنر کی جانب سے شو کاسٹ نوٹس دیا گیا ہے اور چوبیس گھنٹوں میں اِن سے جواب طلب کیا گیا ہے۔ ان لوگوں کے جواب کے بعد ہی معاملہ درج کیا جائیگا۔